تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 782
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم - وہاں مسجد دیکھنے گیا تو آپ کے مبلغ نے مجھے کچھ کیسٹس دیں۔یہ کیسٹس مصطفی ثابت صاحب نے عربی میں عربوں کو پیغام کے لئے ریکارڈ کی ہیں۔اور وہ سن کر میرا دل بالکل مطمئن ہو گیا اور میں نے اسی وقت بیعت کر لی۔اب مجھے بتائیں میرے دل میں شدید تمنا ہے کہ سارے ملک میں اب احمدیت کا پیغام پہنچاؤں۔میری مدد کریں اور میری راہنمائی کریں۔پس جب اللہ تعالیٰ فیصلے کر لیتا ہے تو خاک کی چٹکی میں بھی شفا آ جاتی ہے۔یہ کیسٹ بے چاری کیا چیز تھی؟ یہ محض خدا کی تقدیر ہے، جو ان کیسٹوں میں بول رہی ہے۔حضرت مسیح موعود کی یہ تمنا ہی ہے، جو کام کر رہی ہے۔جب نیا نیا گراموفون ایجاد ہوا تھا تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ یہ نئی ایجادات تو میری خاطر خدا نے بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں اس میں پیغام بھر دوں اور ساری دنیا کے کونے کونے تک میں اپنی آواز کیسٹ یعنی گراموفون کے ذریعہ پہنچا دوں۔تو اب یہ حضرت مسیح موعود کی تمنا ہی ہے، جو برکتیں دکھا رہی ہے اور رنگ لا رہی ہے۔یہ لسٹ بہت لمبی ہے، میں اس کو چھوڑتا ہوں۔مختلف ممالک میں جن کے سپر د ایک سے زائد ممالک کئے گئے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا، اللہ تعالی محض اپنے فضل سے برکت ڈال رہا ہے۔اپروولنا سے متعلق رپورٹ یہ ہے کہ وہاں گھانا کے ذریعہ پہلے سے جماعت قائم تھی لیکن ایک بڑا وسیع منصو بہ بنایا گیا ہے۔مثلاً چند سال ہوئے ، کیمرون سے ہمارے ایک احمدی معلم کو انہوں نے نکال دیا تھا۔تبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔اب وہاں سے ایک ایسا شخص، جو گزشتہ چونتیس سال سے عیسائی پادری تھا، وہ وہاں از خود مسلمان ہوا اور پھر مسلمان بننے کے بعد اس تلاش میں پھرنے لگا کہ میں اسلام کا کون سا فرقہ اختیار کروں۔اس نے بہت کوشش کی۔کئی فرقوں میں گیا لیکن اس کے دل کو اطمینان نہیں ہوا۔چنانچہ وہ ایک احمدی مسجد میں پہنچا اور اس نے وہاں احمدیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور خدا کے فضل کے ساتھ وہ سچا احمدی مسلمان بنا۔اور وہ یہ بتا کر گیا ہے کہ میرے ساتھ ایک ہزار کی جماعت ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ ساری کی ساری انشاء اللہ تعالیٰ پیچھے پیچھے آجائے گی۔وقف عارضی بیرون بھی خدا کے فضل سے بڑے اچھے کام سرانجام دے رہی ہے۔یورپ کے بہت سے ممالک ہیں، جنہوں نے چین میں وقف عارضی کا کام شروع کیا ہے۔اس کے علاوہ یوگوسلاویہ میں بھی ایک وقف عارضی کا وفد گیا تھا۔ہر طرف سے رپورٹیں مل رہی ہیں کہ اسلام کے لئے دلچسپی بڑھتی چلی جارہی ہے اور بڑے شوق سے لوگ اسلام کی باتیں سنتے ہیں۔ہمارے ایک ڈاکٹر نذیر صاحب ہیں، 782