تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 777
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک وہ کھڑے بازار میں باتیں کر رہے تھے، اس عیسائی نوجوان کو ایسی دلچسپی پیدا ہوئی کہ اس نے کہا کہ آپ کو میرے گاؤں ضرور چلیں، جو سارے کا سارا عیسائی ہے۔چنانچہ وہ ہمارے احمدی کو گاؤں لے کر گیا اور خود ہی لوگوں کو اکٹھا کیا اور چالیس حاضرین مہیا کئے کہ اب ان کے سامنے اسلام کی خوبیاں بیان کریں۔اسی مجلس میں اس وقت ہیں نبیعتیں ہو گئیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک نئی جماعت وہاں قائم ہو گئی۔گھانا میں ایک ہی وقت میں چھ پرانے پادری اسلام میں داخل ہوئے ہیں، جو اپنے اپنے فرقوں کے سربراہ تھے اور بڑی عزت والے لوگ تھے۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام بن کر زیادہ معزز ہو گئے ہیں۔ایک معلم خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنے چھپیں ساتھیوں سمیت احمدی ہوا ہے۔سیرالیون میں Madinadodo (مدینہ ڈوڈو) ایک جگہ ہے ، وہاں بیک وقت 24 افراد اور ان کے ساتھ ان کے چوراسی لواحقین بھی اسلام میں داخل ہوئے۔کمور و آئی لینڈ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں چند سال پہلے ایک احمدی مبلغ کو ، جو تبلیغ کے لئے وہاں گیا، حکماً نکال دیا گیا اور تبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی۔مگر دنیا کے قانون کہاں چلتے ہیں، جب اللہ کا حکم جاری ہو جائے؟ چنانچہ بغیر مبلغ کے اب تک وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے 200 احمدی ہو چکے ہیں۔اب وہاں جو ہماری طرف سے ایک نمائندہ وفد دیکھنے کے لئے گیا تو وفد کے ایک رکن نے یہ واقعہ بتایا کہ ان کے ایمان اور اخلاص کا یہ حال ہے کہ ایک دوست سعید عمر درویش صاحب ملے اور کچھ دیر کی گفتگو کے بعد انہوں نے جیب سے کاغذ کا ایک پرزہ نکالا اور کہا: دیکھو، اس پر کیا لکھا ہے؟ میں نے دیکھا تو لکھا ہوا تھا، حضرت صاحبزادہ سید عبدالطیف شہید۔انہوں نے کہا: میں نے یہ جیب میں اس لئے رکھا ہے کہ میں ہر وقت اسے یادرکھوں اور ہرفت دعا کرتا رہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی شہادت عطا فرمائے۔کینیا میں کسو مؤ ایک شہر ہے، وہاں کی مسجد سے ایک احمدی مبلغ کو مار مار کر آدھ موا کر کے نکالا گیا تھا۔اب وہاں خدا نے یہ ہوا چلا دی ہے کہ اسی مسجد کا معلم ہمارے احمدی مبلغ کو درخواست کر کے لے گیا کہ آپ آئیں اور احمدیت سے متعلق وہاں کچھ بیان کریں۔چونکہ وہاں لوگوں میں پہلے اشتعال پیدا کیا جا چکا تھا، اس لئے کچھ لوگ بھڑک اٹھے۔انہوں نے کہا: اس کا کیا حق ہے، یہاں آنے کا ؟ معلم نے کہا: حق کیا ہے؟ میں نے دعوت دی ہے۔اور خدا کے گھر سے ہوتا کون ہے، نکالنے والا کسی کو ؟ اس لئے تمہیں سنا پڑے گا۔چنانچہ اس مجلس میں خدا کے فضل سے 13 احمدی ہوئے اور وہاں جماعت قائم ہوگئی۔777