تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 776
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ رسالہ دنیا کی تمام بڑی بڑی اہم زبانوں میں شائع ہو کر ساری دنیا کی روحانی ضروریات کو سیراب کرے گا“۔ور اسی طرح وکالت تصنیف نے بعض کتب شائع کی ہیں:۔Pronouncements of the promised messiah so said the promised Messiah وو فتاوی احمدیہ سے بعض حصص، اقتباسات از ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 14 اپریل 1984ء) اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ساری دنیا میں ایک عظیم الشان بیداری کی لہر جماعت میں دوڑ رہی ہے۔مرد، عورتیں، بچے سارے ہی خدمت دین کے جذبے سے سرشار ہیں اور اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حضور فدا کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ایسے حیرت انگیز خط ملتے ہیں بعض دفعہ ایسے لوگوں کے جن کو میں جانتا ہی نہیں۔مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے لوگ دعائیں کرنے کی درخواست کرتے ہیں کہ دعا کریں، اللہ دعا کریں کہ ہماری شہادت کی تمنا پوری ہو جائے۔ہمارا سب کچھ خدا کا ہے، ہم سے طلب کر لیں، ہم سب کچھ دے کر فقیر بننے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔اس شان کے ساتھ جماعت قربانی کے میدانوں میں آگے بڑھ رہی ہے کہ اس کے مقابل پر جو حد کا حق ہے، وہ ادا نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ کے احسانات ہماری حمد سے بہت زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے آگے بڑھ رہے ہیں۔تحریک جدید کا سب سے اہم شعبہ تبشیر ہے، جو ساری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچارہا ہے۔اس وقت 38 ممالک میں 240 با قاعدہ مشن تبشیر کے تحت کام کر رہے ہیں۔اور خدا کے فضل سے 102 ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔تین ممالک میں نئے مشن قائم کئے گئے ہیں۔سپین میں غرناطہ کے مقام پر ایک اور مشن کا اضافہ ہوا ہے۔اور ابھی ایک دوماہ کے اندر میڈرڈ میں بھی ایک مشن کا اضافہ کیا جائے گا۔کینیڈا میں ونیکو در میں اضافہ ہوا ہے۔انگلستان میں آکسفورڈ میں ایک نیا مشن قائم کیا گیا ہے۔اسی طرح گلاسکو میں مشن کے لئے سودا ہو رہا ہے۔اور مشرقی لندن میں بھی ایک نیا مشن قائم کیا جا رہا ہے۔دس ممالک میں جہاں پہلے سے جماعتیں مستحکم تھیں، امسال 27 نئی جماعتیں قائم ہوئیں ہیں اور 31 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔تبلیغ کے سلسلہ میں بہت ہی ایمان افروز واقعات موصول ہوتے رہے ہیں۔مثلاً نبا نزا صوبہ کے دورہ کے دوران ایک مارکیٹ میں ہمارے ایک احمدی کا عیسائی نوجوان سے یونہی ضمناً تعارف ہو گیا۔776