تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 775 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 775

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء فباى الآء ربكما تكذبن خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء "۔آج کا دن اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات کے بیان کا دن ہے۔گویا بارش کے قطرے اور گننے کا دن ہے، جو انسان کے بس کی بات نہیں۔تمام دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت ہائے احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کی جو بارشیں سال بھر برستی ہیں، انہیں اس تھوڑے سے وقت کے کوزے میں سمیٹا جا ہی نہیں سکتا۔لیکن بہر حال اپنی استطاعت کے مطابق، توفیق کے دائرہ میں رہتے ہوئے ، ایک کوشش کی جاتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات کا ذکر کریں۔تا کہ دل اس کی حمد سے بھر جائیں ، آنکھیں اس حمد سے برسنے لگیں اور دعائیں بن بن کر یہ حد دلوں سے بلند ہوتی رہے۔تا کہ پھر اللہ کے اور فضلوں کو ہم جذب کرنے کا موجب بن جائیں“۔چنانچہ تحریک جدید کے ساتھ بھی یہی ہوا اور انجمن کے چندے بڑھنے کے نتیجہ میں تحریک پر برا اثر نہیں پڑا۔گذشتہ سال میں لاکھ، انیس ہزار کے مقابل پر امسال تحریک جدید کی وصولی انتیس لاکھ، اکہتر ہزار ہوئی۔"" وو مطبوعه روزنامه الفضل 12 اپریل 1984ء) تحریک جدید کا رسالہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی خدمت سرانجام دے رہا ہے۔اس میں انگریزی اور ار دو دونوں سیکشن ہیں اور غیر از جماعت دوست بھی بڑے شوق سے اسے پڑھتے ہیں۔۔۔۔ریویو آف ریلیجنز سے متعلق گذشتہ سال میں نے وعدہ کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے احترام میں اس کو بڑھا کر اس سال دس ہزار تک پہنچا دینا ہے۔تو آپ کو اس خبر سے خوشی ہوگی اور آپ کو مبارک ہو کہ دوماہ سے ریویو آف ریلجنز 11,000 کی تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔اور اب یہ ساری دنیا میں چیدہ چیدہ لوگوں کو بھجوایا جارہا ہے۔اس کا ایک ایڈیشن انڈونیشین زبان میں اور ایک انگریزی زبان میں شائع ہو رہا ہے۔سپینش زبان کے لئے بھی تیاری کی جارہی ہے۔اسی طرح بعض افریقن زبانوں میں، نیز عربی اور فرانسیسی میں اسے شائع کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔تو ہم 775