تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 767
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ سلوک کریں۔اپنی تنظیم کو مضبوط کریں، احمدیت کی تعلیم کو عام کریں۔بچے، بوڑھے، نوجوان، مستورات تبلیغ اسلام کے فریضہ میں منہمک ہو جائیں۔ہم کیا اور ہماری کوششیں کیا ؟ مگر ہم جانتے ہیں کہ ہمارا رب سچے وعدوں والا ہے، وہ اپنے وعدے ضرور ایفا فر مائے گا اور لازماً اسلام کو غالب کرے گا۔لیکن ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم اپنے عہدوں پر قائم رہیں اور اس فرمان خداوندی کو نہ بھلا ئیں کہ أوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ میں نے جو تم سے وعدہ کیا تھا، وہ ضرور پورا کروں گا۔پس تم پر بھی لازم ہے کہ تم اپنے عہد پورے کرو۔ہم نے حضرت مسیح موعود کی بیعت کرتے ہوئے اقرار کیا ہے:۔میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“ اسے ہر وقت مد نظر رکھیں۔اللہ تعالیٰ اس عہد کو نبھانے کی آپ کو توفیق عطا فرمائے تا آپ خدا کے فضلوں کو جذب کرنے والے ہوں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسير الرابع (مطبوعه روزنامه افضل 04 دسمبر 1983ء) 767