تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 765 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 765

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ احمدیت کے ذریعہ امت واحدہ کا تصور حقیقت کا روپ دھار لے گا پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ منعقدہ 25 تا27 نومبر 1983ء جماعت احمدیہ تنزانیہ کے دور یجز زمور و گورو اور ارنگا کا صوبائی جلسہ سالانہ مورخہ 26, 25 اور 27 نومبر 1983ء کو منعقد ہوا۔اس موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے درج ذیل خصوصی پیغام ارسال فرمایا:۔الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عزیز مکرم عبد الوہاب صاحب مرکزی مبلغ نے اطلاع دی ہے کہ جماعت احمدیہ مورد گورو اور ارنگار بجنز کا صوبائی سالانہ جلسہ 25,26 اور 27 نومبر کو Mikese کے قصبہ میں منعقد ہورہا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اس مبارک موقع پر حاضرین جلسہ کو میں دلی محبت سے السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ آپ کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے مبارک فرمائے ، اس میں شریک ہونے والوں کو اپنے بے پایاں فضلوں سے نوازے۔اور جو احباب جماعت اس مبارک اجتماع میں کسی مجبوری کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دین کے لیے اپنے اوقات عزیزہ کو صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر کوئی مشکلات حائل ہیں تو وہ مشکلات دور فرمائے۔آمین عزیزان! تنزانیہ کا مشن، بہت پرانا مشن ہے۔یہاں احمدیت کا پیغام حضرت مسیح موعود کے وقت میں پہنچا تھا۔ملک کی آزادی کے بعد حالات کی تبدیلی کی وجہ سے اب احمدیت کی امانت کا بار آپ کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے انعامات کو جذب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے اس کے مطابق اپنی مساعی کو آگے بڑھایا جائے۔اپنے قدم تیز کیجیے اور زیادہ سرعت سے آگے بڑھیے۔ورنہ وقت کا کارواں آپ کو بہت پیچھے چھوڑ جائے گا۔اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے خدا تعالی نے آپ کو منتخب فرمایا ہے۔اس احسان پر آپ خدا کا جتنا شکر ادا کریں ، وہ کم ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اسلام کا غلبہ ہو کر رہے گا۔یہ خدا کی اہل تقدیر ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے 765