تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 757 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 757

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد حضور نے فرمایا:۔خلاصہ خطاب فرموده 24 نومبر 1983ء ”میرے اس دورے کے نتیجے میں اب آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی تبلیغ میں بڑی زبردست وسعت پیدا ہوئی ہے اور اب ہر احمدی بڑی کثرت سے اہل آسٹریلیا کو اسلام کی تبلیغ پہنچارہا ہے“۔آسٹریلیا کے ایک سکول کی تقریب کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو وہاں طلباء کے ساتھ پرنسپل نے عیسائیوں اور پادریوں کو بھی مدعو کی ہوا تھا۔عیسائی پادری نے جس جس مسئلے پر سوال کر کے فضا کو ہمارے مخالف کرنے کی کوشش کی، وہیں پر ایسا پانسہ پلٹا کہ اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں اور سنے والوں کے دلوں پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت اثر کئے بغیر نہ رہی۔ایک طرف مخالفت تھی اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت کا شاندار مظاہرہ تھا۔مخالف جو وار کرتا تھا، بالکل الٹا اس کا اثر سامنے آتا تھا۔(مطبوعه روزنامه الفضل 28 نومبر (1983ء حضور نے آسٹریلیا کے قدیم باشندوں Aborigines کا بطور خاص ذکر فرمایا اور بتایا کہ وہ وقت جلد آنے والا ہے، جب یہ باشندے اور سارا آسٹریلیا احمدی مسلمان ہو جائے گا“۔اس ضمن میں حضور نے اہم الہی بشارات کا نہایت ایمان افروز رنگ میں ذکر فرمایا۔نیز حضور نے ان باشندوں پر کئے جانے والے ظلم وستم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ” ان پر اتنے خوفناک مظالم کئے گئے کہ انگریزوں نے پوری کوشش کی کہ ان کی نسل ختم ہو جائے۔منصوبے کے تحت ان باشندوں کو گھیر کر لایا جاتا اور ان کو اولاد کے نا قابل بنا کر چھوڑ دیا جاتا۔حتی کہ ان کی آبادی گھٹتے گھٹتے بالکل ختم ہونے کے قریب جا پہنچی۔نیاز مانہ بدل چکا تھا اور انگریزوں نے یہ خیال کر کے کہ یہ قوم ایک تاریخی ورثہ ہے، انہیں بالکل ختم نہیں ہونا چاہئے ، ان کی حفاظت کے بعض سامان کئے۔جس طرح یہ تو میں کسی جانور کی نسل ختم ہوتے دیکھ کر اس کے شکار پر پابندی لگا دیتی ہیں، اسی طرح ان باشندوں کے ساتھ بھی سلوک کیا گیا۔اس طرح سے یہ نسل بالکل ختم ہونے سے بچ گئی۔حضور نے فرمایا:۔اس قوم میں مجھے اس لئے دلچسپی پیدا ہوئی کہ بعض پیشگوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسیح موعود کے ذریعے اللہ تعالی کنواری قوموں کو اسلام میں داخل کرے گا۔یہ قومیں اس لحاظ سے کنواری ہیں کہ اب تک اس تک اسلام کا پیغام نہیں پہنچا۔اس قوم کا دولہا اسلام ہے۔66 757