تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 749 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 749

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1983ء تحریک میں کم سے کم روپیہ کے لئے میں کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔اگر کوئی دوست چار آنے دے کر بھی اس میں شامل ہونا چاہے تو سیکر ٹریان مال اس کے چار آنے بھی قبول کر لیں۔اس لئے بے شک وسعت پیدا ہو جائے۔اگر چہ اس سے حساب میں تھوڑی سی مشکل تو پیدا ہوتی ہے لیکن کوئی حرج نہیں۔جو بھی کوئی دے سکتا ہے ، وہ قبول کر لیا جائے۔تا کہ لوگ کثرت سے اس ثواب میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم عبادت کے تقاضے بھی پورے کر سکیں اور خدمت خلق کے تقاضے بھی پورے کر سکیں۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ، امر واقعہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی خدمت کا فرض سب سے زیادہ مسلمانوں پر عائد ہوتا ہے۔دنیا کی اور پر کوئی تعلیم ایسی نہیں ہے، جس نے بنی نوع انسان کی خدمت پر اتناز ور دیا ہو لیکن بد قسمتی سے اس وقت عالم اسلام کو بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی دنیا کی قوموں میں سب سے کم توفیق مل رہی ہے۔وو ہر احمدی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہونی چاہئے اور اسے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم جلد از جلد خدمت کے ہر میدان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کی ہر قوم کے سردار کے جھنڈے سے اونچا بلند کریں۔یہی ہماری دعا ہے اور یہی ہماری تمنا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ تمنا پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1983ء) 749