تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 748
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1983ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک میں یہ چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ایسے عظیم الشان کام سرانجام دے، جو اپنی وسعت کے ساتھ اپنی شدت میں بھی بڑھتے رہیں۔یہاں تک کہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی سب سے زیادہ ہمدردی رکھنے والی اور ہمدردی میں عملی قدم اٹھانے والی جماعت بن جائے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو اس پہلو سے بھی ساری دنیا کے ادیان پر غلبہ نصیب ہو جائے“۔اس سکیم کو میں وسعت دینا چاہتا ہوں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ جلسہ جو بلی تک ہم کم از کم ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکان بنا کر غرباء کو مہیا کر دیں۔یعنی جماعت کے جو سو سال گزر رہے ہیں، ان کے ہر سال پر صرف ایک لاکھ روپیہ اگر ہم ڈالیں تو ایک کروڑ بن جاتا ہے۔اور پھر بعد میں انشاء اللہ ایک کروڑ مکانات بھی ہوں گے۔لیکن فی الحال ایک کروڑ روپے کی تحریک کی جاتی ہے۔میرا گزشتہ سال کا وعدہ دس ہزار روپے کا تھا، جو میں نے ادا کر دیا تھا۔بہت ہی معمولی رقم تھی۔اب میں اپنے اس وعدہ کو بڑھا کر ایک لا کھ کر رہا ہوں۔اور آئندہ چار سال میں انشاء اللہ یہ وعدہ پورا کر دوں گا۔باقی دوست، جو ایک لاکھ کے وعدے کر چکے ہیں، وہ غالبا تین یا چار اور ہیں۔تو پانچ لاکھ کا تو اس طرح اکٹھا انتظام ہو گیا۔جو اس سے پہلے وعدے آچکے ہیں، ان کو شامل کر لیا جائے۔یعنی ان پانچ لاکھ کے علاوہ ، اگر ہمیں اسی دوست ایک، ایک لاکھ کا وعدہ کرنے والے مل جائیں تو انشاء اللہ تعالی بڑی آسانی کے ساتھ یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کہ ادا ئیگی میں جلدی کی جائے۔کیونکہ میں اس کو صد سالہ سکیم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔یعنی جس سال ہم صد سالہ جشن منا رہے ہوں ، اس سال ہماری خوشیوں میں بعض ایسے غریب بھی شامل ہوں، جن کے پاس پہلے کوئی مکان نہیں تھا۔محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور احمدیت کی برکت سے اس سال ہم ان کو نئے مکانوں کی چابیاں سپرد کر یں۔اس لئے اس نئے ایک کروڑ کی ادائیگی میں ہمیں جلدی کرنی چاہئے۔اور اگر اس مد میں زیادہ رقم بھی جمع ہو جائے گی تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔یعنی یہ شرط نہیں ہے کہ صرف ایک کروڑ ہی ہو۔دو کروڑ، تین کروڑیا جماعت کو جتنے کی توفیق مل سکتی ہے، دے دے۔لیکن ایک کروڑ کم از کم حد ہے“۔وو باقی جو دوست اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکتے ، ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ دعائیں کریں۔اور ضروری نہیں ہے کہ ایک لاکھ کی توفیق ہو تبھی اس میں حصہ لیا جائے۔اگر زیادہ کثرت کے ساتھ دوست شامل ہونا چاہتے ہیں تو ضرور شامل ہوں۔کیونکہ یہ بہت ہی مبارک تحریک ہے۔جو لوگ بھی ان مکانوں میں رہیں گے، خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ ان کی دعائیں پہنچتی رہیں گی۔اس لئے اس 748