تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 747 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 747

تحریک جدید - ایک الہی تحریک وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1983ء بیوت الحمد سکیم،صد سالہ سکیم کا حصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1983ء گزشتہ سال جب اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ پانچ سوسال کے بہت ہی درد ناک تعطل کے بعد سپین میں پہلی مسجد کا افتتاح کرے تو اس کے بعد حمد اور شکر کے طور پر میں نے ”بیوت الحمد“ کی تحریک کی۔کیونکہ عبادت کا بنی نوع انسان کی ہمدردی سے گہرا تعلق ہے۔چنانچہ میرے ذہن میں یہی تاثر تھا، جس کی بنا پر میں نے مسجد کا شکرانہ ادا کرنے کے لئے ایک اور نیکی کی تعلیم دی۔تا کہ عبادت کا دوسرا پہلو، یعنی خدا کی خاطر بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق پیدا کرنا اور ان کی ہمدردی کرنا یہ بھی پورا ہو جائے۔اور اپنے رب کے حضور شکرانے کا ایک اظہار بھی ہو جائے۔چنانچہ اب مسجد آسٹریلیا کی بنیا ڈالنے کی توفیق ملی ہے تو میں اسی تحریک کو ہرانا چاہتا ہوں۔اب یہ تحریک میرے ذہن میں نسبتا زیادہ وسعت اختیار کر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر سال مساجد کی تعمیر کی توفیق دیتا ہی چلا جا رہا ہے۔اور عبادت کرنے والے بھی دن بدن جماعت احمدیہ میں بڑھ رہے ہیں۔اس لئے عبادت کے دوسرے پہلو کا حق بھی ساتھ ساتھ اسی طرح ادا ہوتے رہنا چاہئے۔چنانچہ غرباء کی ہمدردی میں جو مختلف تحریکات جماعت احمدیہ میں جاری ہیں اور ہمیشہ سے جاری ہیں، ان میں ایک بیوت الحمد کا اضافہ ہو چکا ہے“۔" جیسا کہ تمام احباب جماعت کو علم ہے کہ ہم پر دوسری ذمہ داریاں بھی کچھ کم نہیں۔ان میں عبادت سے تعلق رکھنے والی بھی ہیں اور خدمت خلق کے دوسرے تقاضوں کو پورے کرنے والی بھی اتنی زیادہ ہیں کہ ہم اپنی خواہش کے مطابق فی الحال غرباء کی ہمدردی میں اتنا خرچ نہیں کر سکتے ، جتنا کہ ہماری تمنا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری توفیق کو انشاء اللہ بڑھاتا چلا جائے گا۔اور جوں جوں توفیق بڑھے گی، ہم اس میدان میں بھی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔میرے دل کی یہ خواہش ہے کہ ساری دنیا میں ہمدردی کرنے والوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کا عملی اظہار جماعت احمدیہ کی طرف سے ہو“۔747