تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 739 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 739

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء ور نہ عموم وہاں یہ رواج نہیں ہے۔لیکن آخری وقت میں انہوں نے معذرت کر دی کہ اب میں نہیں آسکتی۔ان کے ایک اور بڑے اچھے تعلیم یافتہ لیڈر تھے، انہوں نے حوصلہ دکھایا اور ملنے کے لئے تشریف لائے۔چنانچہ ان سے بڑی لمبی گفتگو ہوئی۔اور اس گفتگو سے پتہ چلا کہ وہ قوم اگر اپنے دل کھول سکتی ہے تو صرف احمدیت کے لئے کھول سکتی ہے۔ان سے بڑی لمبی گفتگو ہوئی۔میں اس وقت صرف اس کا خلاصہ بیان کر سکتا ہوں۔جب شروع میں ہمارا ایک دوسرے سے تعارف ہوا تو وہ باتیں کرتے ہوئے بہت جھجکتے تھے۔چنانچہ ادھر ادھر کی بہت سی باتوں کے بعد میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے ایک بات کا تعجب ہوتا ہے کہ آپ کے مذہب کے بارہ میں ہمیشہ سرسری ذکر ہوتا ہے۔حالانکہ میں نے آپ کے متعلق بہت سی کتابیں پڑھی ہیں۔یہاں آنے سے پہلے تیاری کی تھی اور یہاں آکر بھی کئی کتابیں پڑھی ہیں۔لیکن ان میں آپ کے مذہب کے بارہ میں بالکل سرسری ذکر ملتا ہے۔گویا کہ آپ کا مذہب ہے ہی کچھ نہیں۔لیکن آپ کے متعلق دوسری باتیں تفصیلی بیان ہوئی ہیں۔تھوڑے سے تامل کے بعد انہوں نے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ میں آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ ہم لوگ Profanc یعنی دنیا دار لوگوں سے صرف دنیا داری کی باتیں کرتے ہیں۔ہم اپنے مذہب کے متعلق ان کو باتیں بتا کر اپنے مذہب کو پلید نہیں کرنا چاہتے۔اس لئے ہمارے بڑے لوگ، بڑے ذہین لوگ ہیں۔وہ دیکھتے ہیں کہ کس قسم کا آدمی ہے۔اس لئے لاکھ یہ کوشش کریں، ہم اپنے مذہب کے متعلق خاموش ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ہم جھوٹ نہیں بولتے ، ہماری عادت ہی نہیں ہے۔نہ ہمارا بچہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ بڑا۔اس لئے میں آپ کو صاف صاف بتا رہا ہوں، مذہب ہمارا ایک Secret ہے، جس کے متعلق ہم بتانا نہیں چاہتے۔سنی سنائی باتوں یا ہماری رسموں سے لوگ اندازے کرتے ہیں کہ ہمارا یہ مذہب ہوگا اور بس۔پھر جب کچھ مزید باتیں ہوئیں تو میں نے ان کی آنکھوں میں چمک دیکھی ، محبت اور پیار کے ساتھ وہ میرے زیادہ قریب آئے تو مجھے انہوں نے کہا کہ میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جو کچھ مجھے پتہ ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں لیکن مجھے سب کچھ اس کے متعلق پتہ نہیں ہے۔تا ہم آپ جو سوال کریں، اس کے متعلق مجھے جو بھی علم ہوگا، بتادوں گا۔میں نے کہا: میں آپ کا بے حد ممنون ہوں لیکن میں تو صرف اس پر راضی ہونے والا نہیں ہوں۔میں تو آپ کے لئے اسلام کا پیغام لے کر آیا ہوں۔اور اس ارادہ سے آیا ہوں کہ میں نے آپ کی قوم کو جیتنا ہے۔اس لئے اگر آپ کچھ متاثر ہوئے ہیں تو آپ میری مدد کریں۔آپ اپنے رہنماؤں کو جانتے ہیں، ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ کون ہیں؟ کیونکہ بڑی مستند کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ آپ کے مذہبی رہنما ہیں ہی کوئی نہیں۔لیکن آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ یہ بالکل غلط بات ہے۔ہمارے 739