تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 729 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 729

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 30اکتوبر 1983ء کے بارہ میں لکھنے والے چوٹی کے دو مختلف نمائندوں نے درخواست کی۔ایک کو تو ہم نے آخری دن وقت دے دیا، دوسرے کے لئے بالکل وقت ہی نہیں تھا۔پہلے سے بہت زیادہ مصروفیت تھی اور جس کو وقت دینا پڑا، وہ ایک خاتون نمائندہ تھیں، جو سارے چرچ آرگنائزیشن Church Organization کی نمائندگی کر رہی تھیں۔وہاں ایک Uniting Church ہے۔لیکن یونائٹنگ چرچ کے اوپر ایک اور چرچ ہے، جو چرچ کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں، یہ ان سب کا خلاصہ ہے۔ان کی ایک خاتون نمائندہ تھیں، جو انٹرویو لینے کے لئے تشریف لائیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو انٹرویو لینے کا کس طرح خیال آیا ؟ انہوں نے کہا: بات یہ ہے کہ وہ جو فلاں اخباری نمائندہ ہے، جس نے آپ کے متعلق مضمون لکھا ہے، میرے اس کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔وہ صرف میرا ہی گرد نہیں بلکہ ہم سب کا گر د ہے، جن کا نئی پود سے تعلق ہے۔اس نے مجھے فون کیا تم مذہب پرلکھتی ہو تم ضرور جا کر انٹرویو کے لئے وقت لو ورنہ تم مس (Miss) کرو گی۔اس لئے میں آپ سے انٹرویو لینے کے لئے آئی۔لیکن بہر حال جب انٹرویو شروع ہوا تو مجھے یہ دیکھ کر بڑا تعجب ہوا کہ مذہب کے بارہ میں لکھنے والی اور عیسائی چرچز کی نمائندہ ہے اور سوالات کرتی تھی اور ان کے جوابات سن کر ساتھ تائید بھی شروع کر دیتی تھی کہ ہاں ٹھیک ہے۔یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔اور پھر آخر پر اس نے بھی یہی بات کہی کہ اگر میں پاکستان آؤں تو میں ربوہ ضرور آؤں گی۔میں نے کہا: پھر آپ کا گرو بھی آرہا ہے، اس کے ساتھ ہی آجائیں ، آپ کا ساتھ ہو جائے گا۔اللہ کے فضل سے آپ کو احمدیت کے مرکز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔اس نے کہا: ہمیں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے کہ جا کر معلوم کریں، مرکز دیکھیں، کیا تنظیم ہے؟ کس قسم کے لوگ ہیں؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہی یہ انتظام فرمارہا تھا۔اب وہ اخبارات، جن میں ہماری خبریں شائع ہوتی رہی ہیں لکھوکھا کی تعداد میں چھپتے ہیں۔علاوہ ازیں بڑے بڑے مؤقر جرائد ہیں، جن میں ان کے اپنے نمائندگان، جب احمدیت کے حق میں لکھتے ہیں تو لوگ ان کی باتوں کو بہت وزن دیتے ہیں۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ تھا کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغ کا انتظام بخیر و خوبی ہوتا چلا گیا۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 فروری 1984ء) " آسٹریلیا میں جو دلچسپ مجالس ہوئیں، ان میں سے ایک بہت ہی پیاری اور دلچسپ تقریب ایک سکول میں منعقد ہوئی۔ہماری مسجد کے قریب River Stone ہائی سکول کے پرنسپل صاحب نے مجھے دعوت دی کہ ہمارے سکول میں آکر بچوں سے خطاب کریں۔اور خطاب بھی اس طرح ہو کہ پہلے ساری اسمبلی کو خطاب کریں اور اس میں سکول کے بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے بالغ مرد عورتیں سب شامل تھے۔729