تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 63 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 63

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1982ء اسلام تمام بنی نوع انسان کی آخری پناہ گاہ ہے ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1982ء 05 اگست، اوسلو سوال کیا گیا کہ دنیا بھر میں احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ہم تبلیغ میں مصروف ہیں اور دنیا بھر میں ہر جگہ ہی لوگ احمدی ہور ہے ہیں ، اس لئے صحیح تعداد بتانا تو مشکل ہے۔تاہم میرے پیش رو حضرت خلیفة المسیح الثالث نے ایک کروڑ کا سرسری اندازہ لگایا تھا۔اب تعداد اس سے بھی زیادہ ہو چکی ہوگی۔اخبار نویس نے پوچھا، یورپ میں اب تک کتنے لوگ احمدی ہوئے ہیں؟ حضور نے فرمایا:۔یہ صحیح ہے کہ دوسرے ملکوں کے مقابلہ میں یورپ میں بہت کم لوگ احمدی ہوئے ہیں اور ابھی ان کی تعداد چنداں قابل لحاظ نہیں ہے۔لیکن ہم اپنی طاقت کا مدار تعداد پر نہیں رکھتے بلکہ ایمان اور اخلاص پر رکھتے ہیں۔ایسے صاحب ایمان مخلص و وفا شعار اور سراپا ایثار خواہ چند ہی ہوں ، وہ طاقت کا نہایت مؤثر ذریعہ ہوتے ہیں اور بالآخر غالب آکر رہتے ہیں۔اس مرحلہ پر حضور نے جماعت احمدیہ کے نیشنل پریذیڈنٹ مکرم نوراحمد صاحب بولستاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔" آج اس ملک میں یہی مع اپنی فیملی کے نارو مشحون احمدی ہیں۔آج یہ ایک اور اکیلے ہیں۔لیکن مستقبل اس امر کا ثبوت فراہم کرے گا کہ یہ ایک ہی اپنے ہم وطن تمام نار و تحسین باشندوں کے دلوں کو فتح کرے گا اور انہیں احمدیت کا حلقہ بگوش بنانے کا موجب ثابت ہوگا“۔63