تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 705 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 705

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء ان کی فتح کے لئے سپہ سالار چاہئیں، جو اپنے خرچ پر وہاں جا کر احمدیت کی تبلیغ کریں۔چنانچہ اس محفل دو بھائیوں نے اس تحریک پر لبیک کہا کہ جزیرہ ٹونگا کی فتح ہمارے ذمہ ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے انہیں کہا کہ آپ ہی خرچ کریں گے، آپ ہی ذرائع ڈھونڈیں گے ، آپ ہی مبلغ اور آپ ہی سپاہی ہوں گے۔یہ عہد کرتے ہیں تو منظور ہے۔چنانچہ ان دونوں بھائیوں نے اسی طرح عہد کیا۔اور ایک اور احمدی دوست نے جو استاد ہیں، ایسی ہی پیشکش کی۔چنانچہ ان کے سپر د سموا کا جزیرہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وہاں جا کر روزگار تلاش کریں گے اور احمدیت کی تبلیغ کریں گے۔اسی طرح ایک مجلس میں اندرون نجی کے لئے بھی تبلیغی منصوبہ بندی کی گئی اور نجی کے احمدیوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ بہت جلد سارے جزیرہ نبی کو احمدیت کے لئے جیت کر دم لیں گے۔فرمایا کہ ونجی میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا ہوا رکھا ہے۔اب اس ترجمے پر نظر ثانی کے لئے ایک کمیٹی بنادی گئی ہے، جو چند ماہ میں خود بھی غور کر کے اور ماہرین کو بھی دکھا کر ترجمہ شائع کرا دے گی۔انشاء اللہ۔یہ یمین زبان میں قرآن کریم کا پہلا ترجمہ ہوگا، جس کی اشاعت کی سعادت جماعت احمدیہ کے حصے آئے گی۔حضور نے فرمایا:۔ونجی میں ترجمہ قرآن کریم سکھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اسی طرح ان کی اردو زبان بھی ان کی اپنی بنائی ہوئی ہے اور تلفظ بھی بہت خراب ہے۔اگر چہ وہ حضرت مسیح موعود کا کلام بہت خلوص اور محبت سے پڑھتے ہیں۔مگر غلط تلفظ سے بہت کوفت ہوتی تھی۔ان کو صحیح اردو سکھانے ، خصوصاً صحیح تلفظ سکھانے کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ یہاں سے مختلف جلسوں کی کیسٹ ان کو بھیجی جائیں گی۔و فرمایا:۔اس ملک میں مبلغین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔سارے سفر کے دوران میں نے محسوس کیا اور پہلے بھی میں یہ کہتا رہا ہوں کہ ہماری ساری جماعت کی مجموعی طاقت بھی اس لائق نہیں کہ دنیا میں انقلاب بپا کر سکے۔لیکن ہمارے اندر کچھ ایسی وسعتیں ضرور ہیں، جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم فرض ہمارے اوپر ڈالا ہے۔یہ وسعت نبی کریم صلی 705