تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 684
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم میں دعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمارے احمدی بچوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ حضر نہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ میں رنگین ہو کر اخلاق فاضلہ سیکھیں، ان کے اندر اعلیٰ کردار پیدا ہو، دنیا کو فتح کرنے والا کردار۔احساس کمتری ان کے دل سے بالکل مٹ جائے۔ان کو اس بات کا یقین ہو کہ وہ ایک اچھے معاشرہ کے محافظ ہیں اور دنیا کو اچھی قدریں دینے کے لئے نکلے ہیں۔ان کو یہ بھی پتہ ہو کہ وہ دنیا کے رہنما بننے والے ہیں۔دنیا سے جھوٹ اور جھوٹی عزتوں کو مٹا کر انہوں نے ساری دنیا کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں داخل کرنا ہے۔خدا کرے، ایسا ہی ہو۔ہماری نسلیں صحیح تعلیم و تربیت پا کر بڑی ہو رہی ہوں اور دنیا کی خدمت اور رہنمائی کی عظیم ذمہ داریوں کو کما حقہ اٹھانے والی ہوں۔اللہ کرے ہم بھی وہ دن دیکھیں“۔مطبوعه روز نامہ الفضل 08 جنوری 1984ء ، ماہنامہ تشخید الاذہان جنوری 1984 ء) 684