تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 685 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 685

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء لجنہ اماءاللہ عالمی سطح پر یکساں اسلامی اقدار کے قیام کی نگرانی کریں خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ وو۔۔۔اس زمانے کا تقاضا یہ ہے کہ عورتیں زیادہ تیز رفتاری سے آگے آئیں کیونکہ کثرت سے اسلام پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اسلام نے اپنی عورتوں کو دبا کے رکھا ہوا ہے اور ایسی قید و بند کا پابند کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی کام کی اہل نہیں رہیں۔اس اعتراض کے نظریاتی جواب تو ہم دیتے رہتے ہیں اور جہاں تک اللہ تعالی توفیق دے، لوگوں کے دلوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اس کا اصل جواب احمدی عورتوں کا عمل کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، وہ اس قوت اور زور کے ساتھ آگے بڑھیں کہ اہل دنیا کے اسلام کے خلاف تمام اعتراضات کو جھٹلانے کے لئے ان کا عمل ہی کافی ثابت ہو جائے۔اس ارادے کے ساتھ آگے آئیں کہ آج محض باتوں کا وقت نہیں رہا بلکہ دنیا نمونے کو تلاش کرتی ہے۔آج احمدی عورت کا فرض ہے کہ وہ دنیا پر یہ ثابت کرے کہ ہم اسلامی پردے کی حدود میں رہتے ہوئے بھی تمام نیک کاموں میں بھی آگے بڑھنے سے کسی پہلو سے بھی محروم نہیں کی گئیں۔اور یہ بھی ثابت کریں کہ ہمارا معاشرہ زیادہ امن کا معاشرہ ہے، زیادہ عزت کا معاشرہ ہے، زیادہ طمانیت کا معاشرہ ہے۔ابھی ہمیں ان امور میں بہت سے سفر طے کرنے ہیں۔بہت سے قدم آگے بڑھانے ہیں اور میرے ذہن میں ایک پروگرام ہے، جس کے تحت میں چاہتا ہوں کہ رفتہ رفتہ احمدی عورت ان سارے کھوئے ہوئے میدانوں کو دوبارہ حاصل کرلے، جن میدانوں کو حاصل کئے بغیر اسلام کو دنیا پر فتح نصیب نہیں ہو سکتی۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ آج اسلام پر جو شدید اعتراضات وارد ہوتے ہیں، ان میں سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ اسلام نے اپنی عورت کو نیک کاموں میں شرکت سے محروم کر دیا ہے، ترقی کی راہیں اس کے لئے مسدود کر دی ہیں۔اور اسلام کی تعلیم پر رہتے ہوئے عورت کو اس کے حقوق عطا نہیں ہو سکتے اور وہ لاز ما مردوں سے پیچھے بلکہ بہت پیچھے رہے گی۔چنانچہ میں نے جب اس دفعہ مشرق بعید کا سفر اختیار کیا تو ایک بھی ملک ایسا نہیں پایا، جہاں پر یہ اعتراض نہ اٹھائے گئے ہوں۔بلکہ جہاں تک آسٹریلیا کا تعلق ہے، میرا وہی تجربہ ہوا ، جو یورپ کا تجربہ تھا۔685