تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 669 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 669

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء کنواری قوموں سے ہمارا واسطہ پڑے گا۔اور پھر برص دکھائی گئی، جو مسیح سے تعلق رکھتی ہے۔مسیح جس بیماری کو شفا بخشے گا، اس میں سے ایک برص ہے۔تو خدا تعالیٰ نے دلوں کو اکٹھا کر دیا۔ایک خاتون ہیں، جو کنواری بھی ہیں اور جن کو برص ہے اور ذاتی طور پر ان کے اندر نیکی پائی جاتی ہے۔اور یہ بھی خوشخبری تھی کہ یہ بیماری سطحی ہے، گہری نہیں ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاموں میں سے جو یہ اہم کام ہے کہ نئی قوموں کو اسلام کے روشناس کروائے گا، اس کا وقت آپہنچا ہے۔چنانچہ اس رؤیا کے بعد جب بھی قوم سے ہمارا تعارف ہوا تو معلوم یہ ہوا کہ نبی قوم بھی ان قوموں میں سے ایک قوم ہے، جس کو خدا تعالیٰ نے بطور کنواری اور بیمار دکھایا۔صورت یہ ہے کہ جب میں نے جائزہ لیا تو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ فجینز (FJIANS) میں مسیحیت تو پھیلی ہے لیکن اسلام نہیں پھیلا۔اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے نبی قوم بالکل کنواری بیٹھی ہوئی ہے۔حیرت کی بات ہے کہ ایک لمبے عرصے سے مسلمان بھی وہاں آباد ہیں اور عیسائی بھی آباد ہیں لیکن عیسائیوں کو تو توفیق ملی کہ وہ نجی قوم کو اپنے مذہب میں داخل کریں۔چنانچہ عیسائیت کی طرف سے بڑے وسیع پیمانے پر ان میں کام کیا گیا ہے۔لیکن بڑے دکھ کا موقع ہے اور بڑی تکلیف کا مقام ہے کہ عیسائیوں کی اس کوشش کو دیکھنے کے بعد بھی مسلمانوں کے دل میں گدگدی نہیں اٹھی ، ان کو یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جاں بخش پیغام ان کو پہنچا ئیں۔کیونکہ اب مسیحیت میں زندہ کرنے کی کوئی طاقت باقی نہیں رہی۔اب زندگی بخش ساری قوتیں حضرت محمد مصطفیٰ " کو عطا کر دی گئی ہیں۔اسی لئے قرآن کریم فرماتا ہے:۔اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال : 25) آج ایک ہی آواز ہے، جو تمہیں زندہ کرنے کے لئے اپنی طرف بلا رہی ہے اور وہ محمدمصطفی سکی آواز ہے۔پس مجھے بڑا دکھ پہنچا یہ دیکھ کر کہ جہاں زندگی کا چشمہ تھا، اس طرف تو بلانے والوں نے نہیں بلایا اور جہاں موت کو درہی تھی اور شرک بہہ رہا تھا ، جہاں پانی کے اندر ایساز ہر ملا دیا گیا تھا کہ وہ پانی، جو کسی زمانہ میں زندگی بخشتا تھا، اب موت عطا کرنے والا پانی بن چکا تھا، اس کی طرف لوگ بڑی کثرت کے ساتھ بلا رہے تھے اور نادان اس کی طرف جا بھی رہے تھے اور نقصان بھی اٹھا رہے تھے۔غرض اس رویا نے مجھے متوجہ کر دیا کہ خاص طور پر نجی قوم میں تبلیغ کے لئے کوشش کی جائے اور با قاعده منصو بہ بنایا جائے۔اور اللہ تعالیٰ نے بڑا افضل کیا کہ اس کے بعد جب ہم نے مختلف زاویوں سے 669