تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 656 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 656

خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک تعالیٰ اسے وسعت دیتا چلا جائے گا۔کس حد تک؟ کس کے لئے اور کتنی وسعت دینی ہے؟ ان امور کا فیصلہ فرمانا، خدائے علیم کا کام ہے۔نیت جتنی صاف اور پاک ہوگی ، جذ بہ جتنا گہرا اور شدید ہوگا، ارادے جتنے بلند ہوں گے ، علیم خدا انہی کی نسبت سے اپنے خدمت کرنے والے بندوں کے لئے مواقع بھی وسیع کرتا چلا جائے گا۔اور اپنی رضا کے اظہار میں بھی وسعت اختیار فرماتا چلا جائے گا۔حالیہ سفر، جو اسلام کی خدمت کی نیت سے خالصة لوجہ اللہ اپنے دل کو صاف اور پاک کرتے ہوئے ، ہم نے یعنی میں اور میرے ساتھیوں نے اختیار کیا، اس میں اس آیت کے یہ دونوں مفہوم ہم پر خوب اچھی طرح روشن ہوئے۔باوجود اس کے کہ آج کل کے زمانہ میں بکثرت خط و کتابت کے ذریعہ، Telecommunication مبلغین اور اخبارات کے ذریعہ دنیا کی خبریں ہر جگہ پہنچ رہی ہیں۔اور باوجود اس کے کہ ان علاقوں میں ہمارے اور اگر وہ نہیں تو ایسے احمدی ان علاقوں میں موجود ہیں کہ جو اپنے جائزہ اور مطالعہ کے مطابق مرکز سلسلہ کو ہمیشہ مطلع رکھتے ہیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے؟ خدمت دین کے کون سے مواقع میسر ہیں؟ اس لئے بظاہر تو اس سفر کے ذریعہ کوئی نئی راہیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔کیونکہ ہر جگہ احمدی آنکھ موجود ہے، ہر جگہ نظام جماعت موجود ہے اور ہر احمدی کے ذہن میں جو خدمت دین کا موقع ابھرتا ہے، اس کی اطلاع مرکز کو کرتا رہتا ہے۔لیکن اس کے با وجود قرآن کریم نے جب یہ فرمایا کہ جب بھی تم اللہ سفر اختیار کرو تو رضائے باری تعالیٰ کے نئے مواقع بھی تمہیں میسر آئیں گے اور اللہ ان مواقع میں وسعت دیتا چلا جاتا ہے۔تو لازماً یہ حقیقت پوری ہونی تھی۔چنانچہ ہم نے اس سفر میں یہی دیکھا کہ ربوہ میں رہتے ہوئے پا پاکستان میں بیٹھے ہوئے جو باتیں وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتی تھیں کہ اللہ کی خدمت کے یہ نئے راستے ہیں، وہ ہم پر کھلتے چلے گئے۔سنگار پور میں، جہاں سے ہم نے سفر کا آغاز کیا، وہاں بھی بالکل نئی نئی راہیں سامنے آئیں۔اور نجی میں بھی، جہاں دوسرا قدم رکھا، خدا تعالیٰ کے فضل سے نئی نئی راہیں اور مواقع سامنے آئے۔اور اسی طرح آسٹریلیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت دین کے نئے نئے طریق اور نئے مقامات آنکھوں کے سامنے آئے اور اللہ تعالیٰ نے نئے اسلوب سمجھائے۔اسی طرح جب ہم سری لنکا پہنچے تو سری لنکا میں بھی خدا تعالیٰ نے خدمت دین کے مواقع میں حیرت انگیز طور پر وسعتیں پیدا فرما دیں۔پس ہم نے اس پہلو سے بھی اس آیت کو بڑی شان کے ساتھ پورے ہوتے دیکھا اور اس پہلو سے بھی کہ ہر جگہ اللہ تعالیٰ ، اپنی رضا اور فضل، رحم اور پیار کے حیرت انگیز نمونے دکھاتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے ان احباب کو بھی، جو وہاں 656