تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 634
ارشادات فرموده دوران دورہ مشرق بعید 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک چنانچہ حضور نے امیر ومشنری انچارج تھی سے فرمایا کہ آفس پیر رز کے کے علاوہ جن لوگوں کو شوری میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے، ان کی فہرست دکھا ئیں۔انہوں نے حضور کی خدمت میں جو فہرست پیش کی، اس میں اکثریت آفس بیررز کی تھی۔اور حضور کی واضح ہدایت کے باوجود نوجوانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔اس پر حضور نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:۔آپ نے قول سدید سے کام نہیں لیا۔بعد ازاں کئی پہلوؤں سے انتظامی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حضور اس نتیجہ تک پہنچے کہ امارت کی تبدیلی ضروری ہے۔چنانچہ حضور نے نئے امیر صاحب کو یہ ہدایت فرمائی کہ نو جوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے شوری میں ان کو شامل کیا جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983 ء) 20 ستمبر ، سودا فضل عمر مسجد سووا میں مجلس مشاورت منعقد ہوئی، جس کی صدارت حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمائی۔نجی کے مرکز اور مختلف جماعتوں سے چھیاسٹھ نمائندگان نے شرکت کی۔دو پہر اور شام کو مجلس مشاورت کے دو اجلاسات منعقد ہوئے ، یہ دونوں اجلاس مجموعی طور پر آٹھ گھنٹے تک جاری رہے۔مجلس مشاورت میں نجی اور جنوبی بحرالکاہل کے دو اور مجمع الجزائر میں تبلیغ کا منصوبہ تفصیلی طور پر زیر بحث آیا۔حضور رحمہ اللہ نے حکم دیا کہ جنبی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کیا جائے“۔یہ ترجمہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔حضور نے ارشاد فر مایا کہ اس پر بڑی احتیاط سے تفصیلی نظر ثانی کے بعد ترجمہ شائع کیا جائے“۔اس کے علاوہ تربیتی اور مالی معاملات بھی زیر بحث آئے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ احمدی بچے بچی کی زبان سیکھیں اور ان میں سے بعض کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مرکز سلسلہ ربوہ بھجوایا جائے۔634 مطبوعه روزنامه الفضل 25 ستمبر 1983ء)