تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 633
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء اختیارات ہیں؟ پھر اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے جذبہ کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینا چاہیے۔جو بھی امیر مقرر کیا جائے، اس کے ہر معروف حکم کو ماننے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اگر کوئی مشنری انچارج اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو مرکز میں اس کی رپورٹ کی جائے۔جب تک مرکز کوئی کارروائی نہیں کرتا، شکایت کنندہ خاموش رہے۔اسی طرح اگر کوئی امیر اپنے اختیارات سے بڑھ جائے تو اس کی شکایت بھی کی جائے۔لیکن امیر کی معرفت کی جائے۔اس طرح ایک تو امیر زیادہ محتاط ہو جائے گا، دوسرے شکایت کرنے والا جب بھی امیر کی وساطت سے شکایت کرے گا تو زیادہ ذمہ داری اور احتیاط سے بات کرے گا۔شکایت میں ذاتی تلخیوں کو داخل نہ کیا جائے۔شکایت بر وقت ہو، ایسا نہ ہو کہ جماعتی نقصان ہو رہا ہو اور دوست خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔و نیشنل پریذیڈنٹ اور امیر کے درمیان (Friction) اختلاف کی وجہ سے کبھی کبھی نیشنل پریذیڈنٹ کا عہدہ ختم کر دیا جاتا رہا ہے۔لیکن اب آئندہ کے لئے ایسا نہیں ہوگا۔جو شخص (Friction) اختلاف پیدا کرتا ہے، وہ قابل مواخذہ ہوگا اور اس کو معزول کیا جائے گا۔خواہ وہ امیر ہو یا نیشنل صدر ہو“۔فرمایا: ”میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں، ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ قائم اور اخوت کی روح کو زندہ رکھیں“۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض مصالح کے پیش نظر جماعت ہائے احمد یہ نجی کی مجلس شوری کے پروگرام میں تبدیلی فرمائی۔اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ مجلس مشاورت کسی چھٹی والے دن رکھنی چاہیے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے ، آپ کو خلیفہ وقت کے پروگرام کے تابع ہونا چاہیے۔66 نیز فرمایا کہ دو مجلس شوری، جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں، وہ بہت غیر معمولی شوری ہوتی ہے۔اور ایک (Ideal) آئیڈیل موقع ہوتا ہے، جس میں نوجوانوں کی تربیت مقصود ہوتی ہے۔اس لئے اس میں نو جوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے۔عہدیدار ( Office Bearars) تو زیادہ تر بوڑھے ہوتے ہیں، نوجوانوں کو موقع دیں تا کہ وہ آگے چل کر ذمہ داریوں کے بوجھ اٹھانے کے اہل بنیں۔وہ شوریٰ کی کاروائی سنیں اور اس سے سبق سیکھیں۔میں خدام کو بہت سے کاموں کا ذمہ دار بنانا چاہتا ہوں۔اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ نوجوان شوری میں شریک ہو کر مشورے دیں۔633