تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 632
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک تبلیغی کوششوں کا عمل میرے آنے کے بعد انشاء اللہ مکمل ہو جائے گا۔اور نجی کی جماعت اسلام کی تبلیغ کے لئے جو کوششیں کرے گی ، ان کو غیر معمولی برکت عطا ہو گی۔اور تھوڑی سی کوشش کو بھی اللہ تعالیٰ جلدی پھل لگادے گا، گنوں کو کارخانوں میں نہیں ڈالنا پڑے گا۔بس آپ کے ہاتھ ہلانے کی ضرورت ہے۔آپ ہمت کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بڑی جلدی نتیجہ عطا فرمائے گا“۔18 ستمبر ،Pacific Harbour حضور نے فیمین نسل کے مقامی نئے احمدی دوست ناصر آموری صاحب سے فرمایا:۔” ہم آپ کے پاس پہلے نہیں پہنچ سکے۔اب اس طرف توجہ ہوئی ہے۔آپ نئے احمدی اور نحین میں Pioneer ہیں۔آپ کے ذریعہ لوکل آبادی میں اسلام کی تبلیغ کا رستہ کھل گیا ہے۔اپنے سارے گاؤں کو اسلام کے نور سے منور کرنے کی کوشش کریں۔18 ستمبر، صودا خدام الاحمدیہ کی تعداد دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ صرف ایسے خدام کو تجنید میں شامل کیا گیا ہے، جو مجلس کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے والے ہیں۔تعاون نہ کرنے والوں کو تجنید میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔اس پر حضور نے پیار سے سمجھایا کہ "" سب نوجوان جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے ہیں، ان کی تجنید کریں۔خواہ وہ عملی طور پر کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں“۔ان کو بھی مجلس میں شامل کریں اور پھر آہستہ آہستہ سب کو فعال خدام بنانے کی کوشش کریں۔پھر دریافت فرمایا کہ نیشنل پریذیڈنٹ کی حیثیت اور دائرہ کار کیا ہے؟“ جب حضور کو اس کے متعلق بتایا گیا تو فرمایا:۔کا کا یہ تو ایسے ہی ہے، جیسے پاکستان میں نائب امیر ہوتا ہے۔اختیارات کی بات پر حضور نے فرمایا:۔اگر احمدیت کو سمجھ لیا جائے تو اس بات کی گنجائش نہیں رہتی کہ کسی عہدیدار کے بارے میں تادیبی کاروائی کی نوبت آئے۔یہ مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں، جہاں مرکز سے دوری ہوتی ہے، لوگوں کو مرکز سلسلہ میں جانے کا موقع نہیں ملتا۔اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ نظام سلسلہ کے طریق کار اور اس کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں کو بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے کیا کیا 632