تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 631
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جد 17 ستمبر، ناندی ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء مارو کی جماعت کی اجتمائی ملاقات کے دوران دوستوں نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور از راہ شفقت مارو میں بھی تشریف لائیں۔حضور نے وعدہ فرمایا کہ مارو کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا“۔مارو کے بعد اٹو کا کی جماعت کی اجتماعی ملاقات شروع ہوئی تو اس میں بھی یہی درخواست کی گئی کہ حضور لٹو کا میں بھی تشریف لائیں۔حضور نے ان سے بھی وعدہ فرمایا کہ ونجی سے آسٹریلیا روانگی والے دن تھوڑا سا وقت نکال کر انشاء اللہ ضرور لٹو کا بھی آئیں گئے“۔احباب کے تعارف کرانے پر معلوم ہوا کہ زیادہ تر اساتذہ ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا:۔اساتذہ کے نیک اثر کی وجہ سے تبلیغ میں بڑی مددل سکتی ہے۔لڑکوں کو پڑھاتے رہنے سے ان کو بات کرنے کا سلیقہ آجاتا ہے۔بچپن میں اچھے استاد سے پڑھے ہوئے لوگ ساری عمران کو یا در کھتے ہیں۔تبلیغی امور کے ذکر پر حضور نے فرمایا:۔اس معاملہ میں ہر جماعت کو اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا چاہیے۔اور وہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ کیا عورتیں اور کیا مردہ بھی داعی الی اللہ بن جائیں۔اگر وہ بچے دل سے عہد کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو غیر معمولی طور پر تو فیق بھی دیتا چلا جائے گا“۔مطبوعہ روز نامه الفضل 19 اکتوبر 1983ء) گفتگو کے دوران مکرم حاجی محمد حنیف صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ لٹو کا (Loutoka نے اپنا ایک خواب بیان کیا جس میں انہوں نے دیکھا تھا کہ مسجد اقصیٰ ناندی کے پہلو میں ہمارا گنے کا ایک کھیت ہے، جس میں سے حضور نے گنے توڑے ہیں اور ان کو چھیل کر گنڈیریاں بنائی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے مصری کے ڈلے بن گئی ہیں۔حضور نے اس خواب کو سن کر فر مایا:۔یہ تو بہت مبارک خواب ہے۔اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تبلیغ کی کوششوں کو بڑے میٹھے پھل عطا کرے گا۔حضور نے فرمایا:۔گنا ایک خاص مقصد کے لئے تو ڑا جاتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اس سے میٹھا بنایا جائے۔تبلیغ کے لئے آپ جو کوششیں کرتے ہیں، اگر وہ آدھے رستے میں رہ جائیں تو شیریں پھل نہیں بنتے۔آپ کی 631