تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 608
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک 3۔قومی معاملات مشاورت سے طے ہوں۔(الشوری: 39) -4- حکومت ہر ایک شخص کے لئے کم از کم ضرورت یعنی خوراک لباس اور مکان مہیا کرنے کی ذمہ دار ہو۔(119) 5 - حکومت لوگوں کے لئے ہر قسم کا امن مہیا کرے۔اور ہر شخص کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کا انتظام کرے۔6 اقتصادی حالات درست کرے۔7۔عوام کی صحت کا خیال رکھے۔8۔ملک میں مذہبی آزادی قائم کی جائے۔9 - مفتوح قوم کے ساتھ عدل کا سلوک کیا جائے۔10 - جنگی قیدیوں کو خاص طور پر مراعات دی جائیں۔11 - معاہدات کی پابندی کی جائے۔12۔معاہد قوم کو کمزور یا مجبور پا کر معاہدات ختم نہ کئے جائیں۔(البقرة : 206) (البقرة: 257) (المائدة: 09) (انفال: 68 محمد :05) (انفال: 59) 13 - مسلمان رعایا کا فرض ہے کہ جو نظام حکومت بھی قائم ہو، جب تک وہ اسلامی تعلیم کی واضح مخالفت نہ کرے یا اس میں روک نہ ڈالے، اس کی اطاعت کرے۔-14۔اگر امراء سے کبھی اختلاف ہو جائے تو ان اختلافات کو اصول کے مطابق طے کیا جائے ، جو اللہ اور رسول نے مقرر کئے ہیں۔اور ذاتی خواہشات کی پیروی نہیں کرنی چاہیے۔(النساء:60) 15۔خیر و بھلائی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں عوام کو حکومت سے تعاون کا حکم ہے اور عدم تعاون کی تحریکوں کی ممانعت ہے۔اسی طرح حکومت پابند ہے کہ وہ فلاح و بہبود کے کاموں میں خواہ وہ انفرادی شکل میں ہوں یا گروہوں کی شکل میں روک نہ ڈالے بلکہ حتی الامکان تعاون کرے۔(المائدة:03) 608