تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 602 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 602

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم کہ ہم نے ہر امت میں رسول بھیجے، جنہوں نے ایک خدا کی عبادت کرنے اور شیطانی امور سے بچنے کی تعلیم دی۔پھر فرماتا ہے:۔تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمُ لَ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ ) ( النحل 64۔65) ہمیں اپنی ذات کی قسم کہ ہم نے تمام امتوں کی طرف اپنے پیغمبر بھیجے۔انہوں نے ان کو ہمارے احکام سے آگاہ کیا۔پھر شیطان نے ان کے بد اعمال خوبصورت کر کے دکھائے۔سو آج وہی ان کا آقا بنا ہوا ہے اور وہ اس کے پیچھے جارہے ہیں۔ان کے لئے دردناک عذاب مقدر ہے۔اور ہم نے تجھ پر اس کتاب کو اس لئے اتارا ہے کہ جس بات سے متعلق انہوں نے باہم اختلاف کر لیا ہے، اس کی اصل حقیقت کو وہ کتاب ان پر روشن کرے اور نیز جو اس پر ایمان لائیں، ان کے لئے یہ کتاب ہدایت اور رحمت کا موجب ہو۔آغاز مذاہب سے متعلق قرآن کریم کے اس نظریہ کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہریذ ہب اپنے آغاز میں سچا ہوتا ہے۔بلکہ قرآن کریم ہر بچے مذہب کے بگڑ جانے کے باوجود اس کی سچائی کی یہ قطعی پہچان ہمیں بتاتا ہے کہ جو مذہب بھی سچا اور خدا کی طرف سے ہے، اس کی صداقت کو پہچانے کا قطعی اور یقینی ذریعہ یہ ہے کہ اس کے ماخذ کی پڑتال کرو۔اگر اس کے ماخذ میں توحید کی تعلیم نظر آئے اور خالصہ للہ عبادت اور بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی کی ہدایت ملے تو ایسے مذاہب میں پیدا ہونے والی بعد کی تبدیلیوں کے باوجود تمہیں اس حد تک اس کی صداقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ان کے بانی بچے اور پاکباز لوگ تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے برحق رسول تھے اور بلا تفریق ان کی صداقت پر ایمان لانا ضروری ہے۔اسلام کو دوسرے مذاہب پر ایک اور یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ صرف عالمی ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا بلکہ ابدی اور دائمی ہونے کا دعوی بھی کرتا ہے۔اور اس دعویٰ کے پیدا ہونے والے تقاضے بھی پورے کرتا ہے۔مثلا کسی پیغام کے دائی ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہر پہلو سے کامل بھی ہو اور محفوظ بھی ہو۔یعنی اس کی کتاب مقدس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ضمانت بھی دی گئی ہو کہ وہ ہمیشہ انسانی دست برد 602