تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 577
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم آج کا دن جماعت احمدیہ اور آسٹریلیا کے لئے عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا۔خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء برتقریب سنگ بنیاد بیت الہدی آسٹریلیا اشهد ان لا اله الا الله وحده لاشريك له واشهدان محمد أعبده ورسوله اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمان الرحيم اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ ُوضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِّلْعَلَمِينَ فِيْهِ ايَتَ بَيْنَتُ مَّقَامُ إِبْرَهِيْمَةً وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا ہے وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (آل عمران : 97,98) ترجمہ: سب سے پہلا گھر ، جو تمام لوگوں کے فائدے کے) لئے بنایا گیا تھا، وہ ہے، جو مکہ میں ہے۔وہ تمام جہانوں کے لئے برکت والا (مقام) اور (موجب) ہدایت ہے۔اس میں کئی روشن نشانات ہیں۔(وہ) ابراہیم کی قیام گاہ ہے اور جو اس میں داخل ہو ، وہ امن میں آجاتا ہے۔اور اللہ نے لوگوں پر فرض کیا ہے کہ وہ اس گھر کا حج کریں (یعنی) جو (بھی) اس تک جانے کی توفیق پائے ، وہ۔(اس گھر کا حج کرے۔) اور جو انکار کرے تو ( وہ یادر کھے کہ اللہ تمام جہانوں سے بے پرواہ ہے۔آج جبکہ ہم براعظم آسٹریلیا میں پہلی احمد یہ مسلم مسجد کا سنگ بنیا در رکھنے کی غرض سے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کا اضافہ کر رہا ہے۔آج ہمارے دل اپنے رب کی حمد سے لبریز ہیں اور اس کے احسان پر اس کی حمدوثنا کے ترانے گا رہے ہیں۔بلاشبہ یہ دن آسٹریلیا کی تاریخ میں بھی ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ ایسی جماعت، جو اس دور میں اللہ کی توحید کو تمام دنیا پر غالب کرنے کا عزم لے کر اٹھی ہے، اس عظیم بر اعظم میں پہلی مرتبہ خدائے واحد یگانہ کی پرستش کے لئے ایک گھر تعمیر کرنے کی توفیق پارہی ہے۔یہ پہلی اینٹ ہے، جو خالصہ اللہ اس کی عبادت کی خاطر 577