تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 576

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم چیزیں دعاؤں سے ملتی ہیں۔اب تمہیں بہت کثرت سے دعا ئیں کرنی پڑیں گی۔آج میں نے بھی بہت دعا کی ہے۔خاص طور پر آپ سب کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو جس کا آج سنگ بنیا درکھا جانے والا ہے، ایسے لوگوں سے آباد کرے، جو مسجد کی آبادی کا حق رکھتے ہیں، جن کو مسجد میں آباد کرنا آتا ہے، جن پر خدا کے پیار کی نظر پڑتی ہیں۔اور دن بدن یہ آبادی بڑھتی رہے اور جلد وہ وقت آئے ، جب یہ مسجد آپ کو چھوٹی نظر آنے لگے۔پھر یہ فکر پیدا ہو کہ اس مسجد کو کس طرح بڑھانا ہے؟ اس لئے اب اس مسجد کے سنگ بنیا درکھنے کے وقت سے آپ سب کی ذمہ داری غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔اب آپ ہی یہاں خدا کے نمائندہ ہیں۔آپ ہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے خدا کی عبادت کا حق ادا کرنا ہے اور عبادت کو قائم رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 22 نومبر 1983ء) 576