تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 541 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 541

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 09 ستمبر 1983ء پس اب اس سارے مضمون کو سمجھ لینے کے بعد کسی احمدی کے لئے کوئی عذر باقی نہیں رہتا کہ وہ تبلیغ سے باز رہے یا اپنے آپ کو کمزور سمجھے یا کم علم سمجھے۔شرط اول یہ ہے کہ وہ خدا کا ہو جائے۔باقی ساری شرطیں خداد یکھے گا کہ کس طرح پوری کرنی ہیں؟ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم اپنے کام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، اس لئے میں شدید فکر لے کر اس دورہ پر نکلا ہوں اور یہ دعا کرتے ہوئے نکلا ہوں کہ اے خدا! تو ہی اپنے فضل سے میرے الفاظ میں طاقت رکھ دے۔میں نے دعا کی کہ اے خدا! تو میری آواز کو ہر احمدی کی آواز بنا دے۔اور اے خدا! میرے دل کی ہر دھڑکن ہر احمدی کو عطا فرما اور ہر سینے میں اپنے دین کی خدمت کی ایک آگ لگادے۔وہ ہر طرف سے اس روشنی کی طرف بلائے، جو محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی ہے۔اور جس طرح پروانے آگوں کو جلتا ہوا دیکھتے اور بے تحاشا اس طرف دوڑتے اور اڑتے ہوئے وہاں پہنچتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ جل جائیں گے، اسی طرح دنیا محبت سے مجبور ہو کر بے اختیار اس روشنی کی طرف لپکے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہے تو میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو یہ خدا کا کلام ہے اور اگر آپ اس کو آزما کر دیکھیں گے تو یقیناً ہمیشہ اس کو سچا ہوتا دیکھیں گے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 ستمبر 1983ء) 541