تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 520
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ تحریک جدید - ایک الہی تحریک کہ یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لیے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔کیونکہ اب سیر ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول کرنے کے لئے تیار ہورہے ہیں۔ہولا زم ہے کہ اس جلسہ پر ، جو کئی بابرکت مصالح پر مشتمل ہے، ہر ایک ایسے صاحب ضرور تشریف لاویں، جوز ادراہ کی استطاعت رکھتے ہوں۔اور مکر رکھا جاتا ہے کہ اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے، جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لیے قو میں تیار کی ہیں، جو عنقریب اس میں آملیں گی۔کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے، جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ اس مذہب میں نہ نیچریت کا نشان رہے گا، نہ نیچر کی تفریط پسند اور اوہام پرست مخالفوں کا۔نہ خوارق کے انکار کرنے والے باقی رہیں گے اور نہ ان میں بے ہودہ اور بے اصل اور مخالف قرآن روایتوں کو ملانے والے اور خدا تعالی اس امت وسط کے لئے بین بین کی راہ زمین پر قائم کر دے گا۔وہی راہ، جس کو قرآن لا یا تھا، وہی راہ ، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو سکھلائی تھی۔وہی ہدایت، جو ابتداء سے صدیق اور شہید اور صلحاء پاتے رہے۔یہی ہوگا، ضرور یہی ہوگا۔جس کے کان سننے کے ہوں سنے۔مبارک وہ لوگ ، جن پر سیدھی راہ کھولی جائے“۔(اشتہار 7 دسمبر 1892ء) سواے عزیزو! جلسہ سالانہ کے اس بنیادی مقصد کو ہمیشہ مدنظر رکھو۔اور یہ بھی یادر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق تبلیغ و اشاعت اسلام کا کام بلا د مغرب میں عرصہ سے شروع ہو چکا ہے۔اور اب ہم پر فیصلہ کن جہاد کی ساعت سعد آنی ہے۔اس لیے تیار ہو جاؤ۔یہ کوئی معمولی کام نہیں تبلیغ کے لیے جہاں دلائل و براہین عقل و نقل کی ضرورت ہے، وہاں اعلیٰ کردار اور نیک نمونہ کی بے حدضرورت ہے۔مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہداء کا خطاب دیا ہے۔فرماتا ہے:۔وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا (البقرة:144) 520