تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 519 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 519

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ اب ہم پر فیصلہ کن جہاد کی ساعت سعد آنی ہے، اس لیے تیار ہو جاؤ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ منعقدہ 27,28 اگست 1983ء۔پیارے حاضرین جلسه السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کی مجلس عاملہ نے اپنے ملک میں پہلے جلسہ سالانہ کے انعقاد کے موقع پر مجھ سے پیغام بھیجنے کی خواہش کی ہے۔سوعزیزان ! یادر ہے کہ جماعت احمدیہ میں سالانہ جلسوں کا جو مفید نظام رائج ہو چکا ہے، اس کی بنیاد مامور زمانہ حضرت مسیح موعود نے 27 دسمبر 1892ء میں قادیان دارالامان کی مبارک بستی میں رکھی تھی۔جس کے پہلے جلسہ سالانہ 1892ء میں 75 مخلصین شریک ہوئے تھے۔آج یہ بیج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔مرکز ربوہ میں اس جلسہ کی حاضری اب ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔اور دنیا میں متعدد ممالک میں اس کا انعقاد ہو رہا ہے۔اس سال 1982ء میں مرکز میں منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ 16 ممالک سے 97 مندوبین شریک ہوئے۔یو کے سے آنے والے متعدد مہمان، جو اپنے عزیزوں کے ہاں ٹھہرے، وہ اس کے علاوہ تھے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اور یہ خدا کی تقدیر ہے کہ یہ تعداد بڑھتی جائے گی۔انشاء اللہ العزیز ہمارا جلسہ سالانہ کسی طاقت یا شان و شوکت کے اظہار کے لئے نہیں ہے۔اس کی غرض کو حضرت مسیح موعود نے خود واضح فرما دیا ہے۔آپ نے فرمایا :۔دو۔اس جلسہ کی اغراض میں سے بڑی غرض تو یہ ہے کہ تاہر ایک مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور ان کے معلومات وسیع ہوں۔اور خدا تعالیٰ کے فضل و توفیق سے ان کی معرفت ترقی پذیر ہو۔پھر اس کے ضمن میں یہ بھی فوائد ہیں کہ اس ملاقات سے تمام بھائیوں کا تعارف بڑھے گا اور اس جماعت کے تعلقات اخوت استحکام پذیر ہوں گے۔ماسوا اس کے کہ اس جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے 519