تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 515 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 515

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1983ء پوری ذمہ داری کے ساتھ بڑھنے لگے۔پھر محسوس ہوا کہ سب ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود بھی ہم میں طاقت نہیں، کام بہت زیادہ ہے۔پھر نظر نے ڈھونڈا تو پتہ چلا کہ ہماری وسعتیں تو دراصل خدا کی طرف ہیں۔اس سمت میں کھلے ہوئے ہیں راستے وسعتوں کے۔اس سمت میں آگے بڑھے تو ایک بہت ہی پیارا مضمون نظر آیا۔ہر قدم پر مغفرت ہے، بخشش ہے ، خطاؤں کی معافی ہے اور محبت اور پیار کا سلوک ہے۔اور بالآخر خدا کہتا ہے کہ تم تعلق مجھ سے رکھ لو، میری طرف جھکنا سیکھ لو۔بس یہ میں تمہیں کہتا ہوں، پھر میری وسعتیں تمہاری وسعتیں ہو جائیں گی۔پھر تم اس مقام پر کھڑے ہو گے کہ کہو کہ أنتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ کہ اے خدا! اب بات تو یہیں ختم ہوتی ہے کہ ہمارا دوست تو ہے اور جس کا تو دوست ہو، اس کے مقدر میں شکست کیسی ؟ جس کو تیری طاقتیں نصیب ہو جائیں، وہ کسی اور کے در سے کیوں مدد مانگے ؟ کیوں کسی اور طرف جھکے اور کہے کہ ہمارے فلاں معاملہ میں ہماری مدد کرو؟ وہ تو صرف تجھ سے مانگے گا اور اس بات پر ناز کرے گا کہ اللہ ہمارا مولا ہے۔لیکن اس مقام پر پہنچنے کے لئے انسان کو اپنے نفس کی تربیت کرنی پڑتی ہے۔اور اس مقام پر کھڑے ہونے کے لئے اپنے رب سے ایک گہری سچائی کا تعلق رکھنا پڑتا ہے۔ایک گہری محبت اور عشق کا تعلق اپنے رب سے رکھنا پڑتا ہے۔ورنہ خالی منہ سے مولانا کہ دینے سے بات بنتی نہیں۔کیونکہ ولایت کا مضمون دو طرفہ ہے۔آپ جب تک خدا کا دوست نہ بنا چاہیں یا خدا کی طرف دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں، خدا آپ کا مولا نہیں بن سکے گا، نہ بنے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس مضمون کا شاہکار ہیں۔سب سے زیادہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے دوستی کا حق ادا کیا۔اور سب سے زیادہ اللہ آپ کا دوست بنا۔اسی لئے سورۃ محمد میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ہے، خدا تعالیٰ نے اس مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ذلِكَ بِاَنَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ امَنُوا وَ اَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ که محمد مصطفی نے تمہیں یہ مضمون سکھا دیا ہے۔أَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا اللہ ایمان لانے والوں کا مولا بن جاتا ہے۔وَأَنَّ الْكَفِرِيْنَ لَا مَوْلَى لَهُمْ اور جو انکار کرنے والے ہیں، ان کا کوئی مولا ہی نہیں۔تو مولا والے ہی فتح پائیں گے، ان لوگوں پر جن کا مولا کوئی نہیں ہے۔اسی لئے فرمایا: یہ دعا کرو کہ 515