تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 507
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1983 ء ہے۔اور وہاں ہم ایک مشن کی تعمیر کرنے کے لئے جارہے ہیں۔اور ایسی ایک دنیا نہیں، ایسی سینکڑوں دنیا ئیں ہیں، جہاں ابھی تک ہم کوئی نفوذ نہیں کر سکے۔نجی ہے، جو بظاہر ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔لیکن اب تک کی کوششوں کے نتیجہ میں پانچ ہزار کے لگ بھگ وہاں احمدی ہیں۔اور اس میں لاکھوں کی آبادی ہے۔وہاں Aborigines تو نہیں لیکن قدیم باشندے، جو افریقن ممالک سے ہجرت کر کے آئے تھے، ان کی ایک بھاری تعداد ہے۔ہندو بھی وہاں بھاری تعداد میں موجود ہیں۔اور آسٹریلیا کو تو چھوڑیئے نجی میں بھی ان سب کو مسلمان بنانا بہت مشکل نظر آتا ہے۔پھر سیلون ہے، وہاں کے حالات یہ ہیں کہ بدھسٹ اکثریت میں ہیں اور ان بدھسٹ میں آج تک ہم نفوذ نہیں کر سکے۔ہماری وہاں جو تبلیغ ہوئی ہے ، وہ زیادہ تر ہندوستانی نسل کے باشندوں میں ہوئی ہے۔وہی ہیں، جن میں احمدیت نے کسی طرف سے راستہ بنایا اوراللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں سے کچھ لوگ احمدی ہوئے۔لیکن باقی جو بدھسٹ لوگ ہیں اور یہ دراصل بدھسٹ کا ملک ہے، ان کی غالب اکثریت ہے۔ان میں شاذ کے طور پر احمدی ہوئے ہیں۔لیکن بحیثیت قوم کے انہوں نے قبول نہیں کیا۔وہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔اس جزیرہ پر بھی ہم اسلام کو پوری طرح غالب کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ، جہاں تک اپنے ظاہری حالات کے جائزہ کا تعلق ہے۔پس یہ مضمون سوچتے ہوئے میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ وسعتیں کہیں ایسی تو نہیں ، جن کو کو ہم نے ابھی کھنگال کر دیکھا نہ ہو۔ایسی وسعتیں تو نہیں، جن کو ہم نے ابھی تک دریافت نہ کیا ہو۔خدا کی بات تو بہر حال درست ہے کہ ہمارے اندر وسعت موجود ہے۔لیکن اگر Untapped Resources پڑی رہیں، اگر انسان جو کچھ خدا تعالیٰ نے اسے ودیعت کیا ہے، اس سے پوری طرح استفادہ نہ کرے تو پھر انسان تو جھوٹا ہوگا ، خدا جھوٹا نہیں ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ ہماری کچھ وسعتیں ایسی ہیں ، جن کو ہم نے پوری طرح مولا نہیں اور ٹولنے کے بعد محسوس کر کے ان پر ذمہ داری کی کاٹھی نہیں ڈالی ، ان کی تربیت نہیں کی ، خدا کی راہ میں خدمت کے لئے پیش کرنے کی۔جب تک ہم اپنے نفس کو ٹول کر اس کی صلاحیتوں کی تربیت نہ کریں، وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے خدا کے حضور پیش کیا جا سکے۔اس لئے انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی میں نے نظر ڈالی تو بے شمار وسعتیں ہیں، جن سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ہر احمدی اگر اپنی ذات پر غور کرے تو اللہ تعالیٰ نے اس کو جو طاقتیں ودیعت کی ہیں، ان سے وہ پورا استفادہ نہیں کر رہا۔اور خصوصاً دین کے معاملہ میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔وہ اپنے بچوں کی تربیت نہیں کر رہا، اپنی بیوی کی تربیت کا حق ادا نہیں کر رہا۔وہ طاقتیں ، جو خدا نے اسے دی ہیں، انہیں ضائع کر 507