تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 41

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد شم خطبہ جمعہ فرمودہ 10 ستمبر 1982ء مسجدوں کی تعمیر ایک بہت ہی مقدس فریضہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 ستمبر 1982ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" کیمرے والے اگر اپنا جمعہ خراب کرنا چاہتے ہیں تو باہر چلے جائیں۔باقی دوستوں کا بھی جمعہ خراب نہ کریں۔یہ چیز فائدے کی بجائے بدعت اور بد رسم کا موجب بن گئی ہے، اس کو بند کریں آپ۔دوست بیٹھ جائیں۔جنہوں نے جمعہ پڑھنا ہے ، وہ آرام سے بیٹھ کر جمعہ پڑھیں۔پھر فرمایا:۔" آج کا دن تمام دنیا کے احمدیوں کے لئے اور خصوصاً ان کے لئے جو آج اس مبارک تقریب میں شامل ہیں، بے انتہا خوشیوں کا دن ہے۔اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھرے ہوئے ہیں۔لیکن یہ خوشیاں عام دنیا کی خوشیوں سے کس قدر مختلف ہیں۔ان خوشیوں کا اظہار بھی ایک بالکل انوکھا اور اجنبی اظہار ہے۔یہ خوشیاں ایک مقدس غم بن کر ہمارے دل و دماغ پر چھا گئی ہیں۔یہ خوشیاں حمد کے آنسو بن کر ہماری آنکھوں سے بہتی غم و حمد ہیں۔دنیا کی خوشیوں سے ان خوشیوں کو کوئی تعلق نہیں۔دنیا کی خوشیوں کو ان خوشیوں سے کوئی نسبت نہیں۔سب سے پہلے اس موقع پر مجھے ایک یا دستارہی ہے۔اس وجود ( حضرت خلیفة المسیح الثالث نور اللہ مرقدہ۔ناقل ) کی یاد، جو آج ہم میں نہیں۔جو سب سے زیادہ اس بات کا حقدار تھا کہ آج یہ جمعہ پڑھا تا اور آج اس تقریب کا آغاز کرتا۔اس کی وہ بے قرار دعا ئیں، جن کی قبولیت کا پھل ہم آج کھانے لگے ہیں۔وہی دعائیں ہیں، جنہوں نے سپین کی تقدیر کی کایا پلیٹی۔جنہوں نے اہل سپین کو بھی آزادی نصیب کی۔اور اسی آزادی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مسجد کی تعمیر کی توفیق بخشی۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا تھا یہ بھی ایک خوشی کا وقت ہے۔آپ کی یاد بھی ایک خوشی کی یاد ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں اور اپنے رب کے حضور التجا کرتے ہیں کہ آج آپ کی روح سب سے زیادہ ایسے نظاروں سے لذت یاب ہورہی ہوگی۔مسجدوں کی تعمیر ایک بہت ہی مقدس فریضہ ہے۔لیکن جو مسجدیں ہم بنا رہے ہیں، یہ کوئی ایسا واقعہ نہیں ، جیسا کہ عام طور پر دنیا میں ہوتا ہے۔ان مسجدوں کے پس منظر میں لمبی قربانیوں کی تاریخ ہے۔یہ 41