تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 499
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1983ء براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمد یہ مسلم مسجد کی بنیاد رکھی جانے والی ہے خطبہ جمعہ فرموده 19 اگست 1983ء وو اب میں جس دعا کی تحریک کرنے لگا ہوں ، وہ اس سفر کے متعلق ہے، جو میں چند روز تک اختیار کرنے والا ہوں۔اس سفر کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں۔آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمد یہ مسلم مسجد کی بنیاد رکھی جانے والی ہے۔یہ براعظم آج تک باقاعدہ احمد یہ مشن سے خالی تھا۔اس سے قبل اور کوئی براعظم ایسا نہیں تھا، جہاں جماعت احمدیہ کے ایک یا ایک سے زیادہ مشن قائم نہ ہو چکے ہوں۔صرف یہی باقی رہ گیا تھا، انشاء اللہ تعالیٰ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے دنیا کے تمام بر اعظموں میں مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔آسٹریلیا براعظم بھی ہے اور ملک بھی۔دونوں چیزیں یہاں اکٹھی ہو گئی ہیں۔لیکن میں براعظم کے نقطہ نگاہ سے بات کر رہا ہوں۔ورنہ ملک تو بے شمار ایسے ہیں، جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں قائم ہو چکیں ہیں۔اور جماعت یہاں بھی پہلے سے قائم ہے، صرف مسجد اور مشن ہاؤس کی کمی تھی، جو اب انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہو جائے گی۔یہ بہت ہی اہم ملک ہے۔کیونکہ مشرق اور مغرب کے درمیان یہ ایک قسم کا پل بنا ہوا ہے۔مشرق میں ہوتے ہوئے بھی یہ ایک مغربی ملک ہے۔یہاں کے لوگوں کا مزاج باقی مغربی قوموں کے مقابل پر زیادہ حوصلہ افزا ہے۔اور مذہبی ٹالرنس Tolerance ( رواداری ) ان میں بہت زیادہ ہے۔یہ ایک ایسا ملک ہے، جہاں آپ کو کسی بھی نوعیت کے مذہبی فساد نظر نہیں آئیں گے۔کیونکہ ان سے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ وہ ایک لمبے تجربہ کی بناء پر اختلاف رائے کا وسیع حوصلہ رکھتے ہیں۔اس نقطۂ نگاہ سے جماعت احمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا موقع ہے۔اس کے علاوہ بھی آئی لینڈ، جسے زمین کا کنارہ کہا جاتا ہے، وہاں بھی انشاء اللہ تعالی جانے کا پروگرام ہے۔یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جہاں سے ڈیٹ لائن Date line گزرتی ہے۔یعنی وہ فرضی 499