تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 498 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 498

خطبه جمعه فرموده 12 اگست 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نور کے امین بنے رہو گے تو خدا اسے کبھی بجھنے نہیں دے گا۔یہ و بلندتر ہوگی اور پھیلے گی اور سینہ بہ سینہ روشن ہوتی چلی جائے گی اور تمام روئے زمین کو گھیر لے گی اور تمام تاریکیوں کو اجالوں میں بدل دے گی۔اے احمدیت کے بدخواہو! تمہارے نام بھی میرا ایک پیغام ہے۔اے نگاہ بد سے اس لوکو دیکھنے والو! سنو کہ تم ہرگز سے بجھانے میں کامیاب نہیں ہو سکو گے۔یہ ارفع چراغ وہ نہیں، جو تمہاری سفلی پھونکوں سے بجھایا جا سکے۔جبر کی کوئی طاقت اس نور کے شعلہ کو دبا نہیں سکتی۔چشم بصیرت سے دیکھو کہ مظفر آج بھی زندہ ہے بلکہ پہلے سے کہیں بڑھ کر زندگی پا گیا۔پس اے مظفر ! تجھ پر سلام کہ تیرے عقب میں لاکھوں مظفر آگے بڑھ کر تیری جگہ لینے کے لئے بے قرار ہیں۔اور اے مظفر کے شعلہ حیات کو بجھانے والو ! تم نے تو اسے ابدی زندگی کا جام پلا دیا۔زندگی اس کے حصہ میں آئی اور موت تمہارے مقدر میں لکھ دی گئی۔مذہبی آزادی کا قرآنی تصور تو ایک بہت پاک اور اعلیٰ اور ارفع اور وسیع تصور ہے۔اسے جبر و اکراہ کے مکروہ اور مجزوم تصور میں بدلنے والو! اور اے مذہب کے پاک سر چشمہ سے پھوٹنے والی لازوال محبت کو نفرت اور عناد میں تبدیل کرنے والو!! اے ہر نور کونار میں اور ہر رحمت کو زحمت میں بدلنے کے خواہاں بدقسمت لوگو !!! جو انسان کہلاتے ہو، یاد رکھو کہ تمہاری ہر سفلی تدبیر خدائے برتر کی غالب تقدیر سے ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائے گی۔تمہارے سب ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے جائیں گے اور رب اعلیٰ کے مقدر کی چٹان سے ٹکر ٹکرا کر اپنا سر ہی پھوڑو گے۔تمہاری مخالفت کی ہر جھاگ اٹھاتی ہوئی لہر ساحل اسلام سے ٹکرا کرنا کام لوٹے گی اور بکھر جائے گی اور اسے پیش قدمی کی اجازت نہیں ملے گی۔اے اسلام کے مقابل پر اٹھنے والی ظاہری اور مخفی، عیاں اور باطنی طاقت !! سنو کہ تمہارے مقدر میں ناکامی اور پھر نا کامی اور پھر نا کامی کے سوا کچھ نہیں اور دیکھو کہ اسلام کے جاں نثار اور فدائی ہم وہ مردان حق ہیں، جن کی سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں۔اللہ تعالیٰ دکھائے گا، وہ دن دور نہیں کہ ہر وہ لفظ، جو آج میں نے آپ سے بیان کیا ہے، سچا ثابت ہوگا۔کیونکہ یہ میرے منہ کی بات نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا ایسا اٹل فیصلہ ہے، جو بھی تبدیل نہیں ہوا اور کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔احمدیت نے کبھی نا کام نہیں ہونا، کسی منزل پر نا کام نہیں ہونا، آگے سے آگے بڑھنا ہے۔پس اے دوستو! جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہوتے ہو، تم اللہ کی راہ میں جتنی زیادہ شہادتیں پیش کرنے کی توفیق پاؤ گے، اتنی ہی زیادہ کامیابیاں تمہارے مقدر میں لکھی جائیں گی۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو اور جلد اسلام کی فتح کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 اگست (1983ء) 498