تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 493 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 493

تحریک جدید - ایک الہی تحریک گہرے غم میں لپٹی ہوئی خوشی کی خبر خطبه جمعه فرموده 12 اگست 1983ء خطبه جمعه فرموده: 12 اگست 1983ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ لا وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصُّبِرِيْنَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَيْكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ) (البقرة: 154 تا 158) اور پھر فرمایا:۔آج میں جماعت کو ایک گہرے غم میں لپٹی ہوئی ، خوشی کی خبر سنانا چاہتا ہوں۔بعض سننے والے یہ تعجب کریں گے کہ کیا ایسی بھی کوئی خوشی کی خبر ہو سکتی ہے، جو گہرے غم میں لپیٹ کر پیش کی جائے ؟ تو ان کو میں یہ بتاتا ہوں کہ ہاں ایک خبر ایسی ہی ہے، جو بڑی خوشی کی خبر ہے لیکن ہمیشہ غم میں لپیٹ کر پیش کی جاتی ہے۔اور وہ شہادت کی خبر ہے۔شہادت میں یہ عجیب بات نظر آتی ہے کہ وہ بڑی عظیم بشارت اور خوشی کی خبر ہونے کے باوجود ایک گہرا غم بھی پیدا کر دیتی ہے۔جس شہادت کا میں ذکر کرنے لگا ہوں، وہ ایک تاریخی نوعیت کی شہادت ہے۔اس لئے کہ امریکہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک مخلص احمدی نوجوان کو پہلی مرتبہ شہادت کا رتبہ عطا فرمایا ہے۔اور امریکہ کی سرزمین نے جو شہادت کا خون چکھا ہے، وہ امریکہ کے لحاظ سے تاریخ احمدیت کا پہلا واقعہ ہے۔اور یہ شہادت ایک عظیم نوعیت کی شہادت ہے۔ہمارے ایک نہایت ہی مخلص اور فدائی نوجوان ڈاکٹر مظفراحمد ، جوڈیٹرائٹ میں 493