تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 483 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 483

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اگست 1983ء دنیا کو مخلصانہ خدمت کرنے والوں کی بے حد ضرورت ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 اگست 1983ء خطبہ ثانیہ کے دوران مولا نا عبد المالک خان صاحب کی وفات پران کا ذکر خیر کرنے کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔وو غم کتنا بھی ہو، ہم تب بھی اپنے اللہ کی رضا سے راضی ہیں۔آنکھوں سے آنسوگر نا تو انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نرم دل بنا دیا اور انسانیت سکھائی۔لیکن جزع فزع کی ہمیں اجازت نہیں۔نہ ہی وہ ہماری سرشت میں داخل ہے۔نہ مایوسی کا ہمیں سبق دیا گیا ، نہ مایوسی ہم آشنا ہیں۔قو میں زندہ رہتی ہیں اور افراد گزرتے چلے جاتے ہیں۔اور زندہ قو میں قطعاً اس بات کی پرواہ نہیں کرتیں کہ کون آیا اور کون گیا؟ بحیثیت قوم ان کی زندگی کا سفر ہمیشہ آگے سے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔جماعت احمدیہ بھی ایک زندہ قوم ہے۔جانے والوں سے دکھ تو ضرور پہنچتا ہے لیکن مایوسی پیدا نہیں ہوتی۔مجھے امید ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر جانے والے کے مقابل پر سینکڑوں، ہزاروں اس جیسے پیدا کر دیا کرے۔ایک عبدالمالک کو بلائے تو جماعت کو ہزاروں ، لاکھوں عبد المالک عطا کر دیا کرے۔کیونکہ دنیا کو مخلصانہ خدمت کرنے والوں کی بے حد ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور ہمارا دامن خدمت کرنے والوں سے کبھی تہی نہ رکھے اور دن بدن واقفین کی جماعت کی رونق میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے۔روز بروز خدا کے فرشتے دلوں میں تحریک کریں کہ ایک کی جگہ خالی ہوئی ہے، تم دس ہیں، سو اور ہزاروں آگے بڑھو اور لبیک کہہ کر اپنے آپ کو پیش کرو کہ ہم اس جگہ کو پر کرنے کے لئے حاضر ہیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 28 اگست 1983 ء ) 483