تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 467 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 467

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم پیغام بنام جماعت احمدیہ امریکہ 7۔جو احباب و خواتین کم از کم مقررہ وعدہ کرنے سے بھی قاصر ہیں، ان پر کوئی حرف نہیں۔بلکہ ان کی حالت دعا کی محتاج ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر بھی فضل فرمائے۔اور اگر مالی مشکلات حائل ہیں تو مشکلات دور فرمائے۔اگر دلوں پر گا نھیں ہیں تو وہ گانٹھیں کھول دے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے حوصلے بخشے۔ایسے احباب کو بھی حتی المقدور حصہ لینے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے اور یہ کوشش بھی کہ اگر صرف ہزار کا وعدہ ہی کر سکتے ہیں تو یکمشت ادا کر کے کم از کم ادائیگی ہی میں مسابقت لے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین اور مقبول قربانی کی توفیق بخشے اور آپ کی توفیق کو بڑھاتا چلا جائے۔سعادات دارین عطا کرے اور ہر قسم کی مشکلات اور دکھوں سے نجات بخشے اور آپ پر راضی ہو۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعه روزنامه الفضل 22 جون 1983ء) 467