تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 466 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 466

پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم میری دعا ہے کہ اللہ ان کے اخلاص پر رحمت اور شفقت کی نظر ڈالے اور ان کے حالات درست فرما دے اور ان کو بھی خدمت دین کی راہوں پر آگے بڑھ بڑھ کر اپنی حسرتیں نکانے کی توفیق دے۔ان دوگروہوں کے سوا ایک بھاری تعداد ایسے احمدیوں کی بھی ہے، جو غافلانہ نظر سے ان قربانیوں کو دیکھ رہے ہیں اور طوفانوں کی موجوں سے کھیلنے کی جرات نہیں۔ہاں سبک ساران ساحل بن کر ان نبرد آزما مجاہدین کا نظارہ کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔یہ گروہ بالخصوص آج میرا مخاطب ہے۔میں نے تمام امریکہ کے چندہ دہندگان کی فہرست کا بالاستیعاب مطالعہ کیا ہے۔اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر ہر چندہ دہندہ، جو بڑے بڑے وعدے پیش نہیں کر سکتا ، 3,800 ڈالر پیش کر دے تو سلسلہ کی سب فوری ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔اور امریکہ کے اقتصادی حالات میں یہ کوئی ایسا بوجھ نہیں ، جو اٹھایا نہ جاسکے۔لہذا اگر تمام چندہ دہندگان یہ فیصلہ کر لیں کہ وہ تین ہزار آٹھ صدڈالر کا نہ صرف وعدہ کریں گے بلکہ آئندہ چند ماہ کے اندر تمام رقم ادا کر کے فارغ ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑا نیکی کا کام ہوگا۔موجودہ صورت یہ ہے کہ صرف وعدوں کے ٹارگٹ میں کمی ہی پریشانی پیدا نہیں کر رہی بلکہ وصولی کی رفتار بھی اتنی ست ہے کہ اس رفتار پر تو اگلے دس سال میں بھی یہ رقم پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔پس ان دونوں امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ، میں نے یہ حل نکالا ہے کہ 1۔ہر امریکن چندہ دہندہ کوشش کرے کہ 3,800 ڈالر سے کم چندہ نہ لکھوائے۔2 کل چندہ دہندگان کی اکثریت اس چندہ کو یکمشت ادا کر دے۔3۔جن کو یکمشت ادا کرنے کی توفیق نہیں، وہ خود اپنا جائزہ لے کر جماعت کو مطلع کریں کہ زیادہ سے زیادہ کتنی ادائیگی آئندہ تین ماہ کے اندر کر سکتے ہیں اور بقیہ کتنی مقسطوں میں کریں گے۔گویا صرف وعدے لکھوانے پر اکتفانہ ہو، ساتھ ہی ادا ئیگی کا گوشوارہ بھی تیار ہو جائے۔4۔جن مخلصین نے 25,000 یا زائد کا وعدہ کیا ہے، وہ کوشش کریں کہ جلد از جلد 10,000 ڈالر نقد ادا کر دیں اور بقیہ ڈیڑھ سال میں۔بہر حال ان کے لئے بھی ضروری ہوگا کہ اپنی ادائیگی کے منصوبہ سے جماعت کو آگاہ کریں۔کیونکہ اس تخمینہ کے بغیر کہ ہمیں آئندہ دو، تین سال میں کتنی کتنی رقوم ملیں گی ، ہم کوئی کارآمد منصو بہ نہیں بنا سکتے۔5۔جن کا دس ہزار کا وعدہ ہے، وہ کم از کم پانچ ہزارڈالر نقد ادا کریں اور بقیہ آئندہ ڈیڑھ سال میں۔6۔جن کا پانچ ہزار کا وعدہ ہے، وہ کم از کم تین ہزار آٹھ سوڈ الرفوری ادا کریں۔تا کہ اوسط معیار پر پورے اتر آئیں۔466