تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 465
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں کرے گا پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ پیارے بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مخلصین میں نے امریکہ میں پانچ مشن خریدنے کی جو تحریک کی تھی، اس کے نتیجہ میں بہت سے مخا نے حیرت انگیز مثالی قربانیوں کے مظاہرے کئے ہیں اور میرے دل سے دعا ئیں لوٹی ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔صرف اس دنیا ہی میں نہیں ، اس دنیا میں بھی ان کو بے حساب جزاء دے گا اور سات پشت تک ان کی نسلیں اپنے ان مخلص آبا ؤ اجداد کی قربانیوں کا انعام پاتی رہیں گی۔لیکن یہ سب انعام ایک طرف اور اللہ کا پیارا ایک طرف اللہ کے پیار کے مقابل پر ان انعامات کی کوئی بھی قیمت نہیں۔اگر کسی کے مقدر میں وہ ساعت سعد آ جائے کہ اس کی کسی قربانی پر اس کے مولی کے پیار کی نظر پڑ جائے، جو اسے ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لے اور اپنا کہہ دے تو وہ خوش نصیب یہ والہانہ نعرہ لگانے کا حق رکھتا ہے کہ فزت برب الكعبة رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا، کعبہ کے رب کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔مجھے یقین ہے کہ ایسے بہت سے خوش نصیب آج جماعت احمدیہ امریکہ میں بھی موجود ہوں گے۔ان غیر معمولی قربانی کرنے والوں کے سوا کچھ ایسے لوگ بھی ضرور ہوں گے ، جو سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور شدید خواہش کے باوجود حسرتوں کے سوا کچھ پیش نہیں کر سکتے۔ان کے حق میں بھی کے حق میں 465