تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 457
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 مئی 1983ء جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہ کسی ایک قوم سے ہے، نہ کسی ایک زمانے سے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 1983ء آج قرآن کریم کی آیت (قلنا یانار کونی برداً وسلاماً علی ابراهیم ناقل) کی صداقت کی سب سے بڑی گواہ جماعت احمد یہ اور دوسرے حصے کی بھی گواہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، جب حضرت ابراہیم کی قوم نے کہا کہ اب ابراہیم کو آگ میں ڈالے بغیر چارہ نہیں رہا تب ہم نے کہا:۔يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى ابْرُ هِيمَ کہ اے آگ ! میرے ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی بن جا اور امن کی جگہ بن جا۔وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ انہوں نے بھی ایک تدبیر کی لیکن ہم نے ان کی تدبیر کو الٹ دیا اور وہ گھاٹا پانے والوں میں سے ہو گئے۔پس جس جماعت نے قرآن کریم کی گواہی کے ایک حصے کو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے اور اس کے بعد کے حصے کو بھی بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے اور بار ہا ایسے واقعات گزر چکے ہیں۔اس کو دنیا کی کون سی آگ ڈرا سکتی ہے؟ خواہ وہ ظاہری آگ ہو، تب بھی وہ آگ مسیح موعود علیہ السلام کی غلام اور آپ کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی۔خواہ وہ باطنی آگ ہوا اور لفظ آگ معنوی طور پر استعمال کیا گیا ہو، تب بھی میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ وہ آگ مسیح موعود علیہ السلام کی غلام اور آپ کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی۔اور جس طرح پہلے ابراہیم پر آگ ٹھنڈی کی گئی تھی ، اس ابراہیم پر بھی ٹھنڈی کی جائے گی۔یہ ایک ایسی اٹل حقیقت ہے، جس کو دنیا کی کوئی قوم بدل نہیں سکتی، کوئی حکومت تبدیل نہیں کر سکتی۔تمام دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔دراصل یہ ایک جاری وساری حقیقت ہے، کوئی نئی چیز نہیں ہے۔جب سے آدم آئے اور جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہے، ہمیشہ یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔وہ لوگ جو خدا کے نام پر کوئی اعلان حق کرتے ہیں، ان کے لئے لازما آگ جلائی جاتی ہے۔اور لازما ان کے لئے اس آگ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور گلزار میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔یہ دو لفظوں میں سچائی اور جھوٹ 457