تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 454
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس آپ کے اس سالانہ جلسہ کے موقع پر میں آپ سب سے، جو اس جلسہ سالانہ میں شریک ہیں اور آپ کے توسط سے کینیڈا میں آباد حضرت مسیح موعود کے تمام جاں شاروں سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ دین حق کی طرف بلانے کی اس عظیم مہم کے لیے اپنے آپ کو ، اپنے اہل خانہ کو اور اپنے بچوں کو تیار کریں۔آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ جائزہ لیں کہ کیا آپ خودان احکام اور تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں۔جن کی طرف لوگوں کو بلانے کے لیے آپ اس جماعت میں داخل ہوئے ہیں؟ کیا آپ پورے یقین اور سچے دل کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایمان لے آئے ہیں؟ ایسا ایمان، جس کے ساتھ دنیا کی ملونی اور نفسانی اغراض کا گند نہیں۔ایسا ایمان، جو نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں۔ایسا ایمان، جو اطاعت اور فرمانبرداری سے محروم نہیں۔کیا آپ صحت نیت اور صفائی قلب کے ساتھ یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ آپ بچے ایمان اور حقیقی پاکیزگی کے حصول اور گندی زندگی اور کا ہلا نہ اطوار سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنے پورے دل اور پورے زور کے ساتھ کوشاں ہیں؟ کیا آپ پورے ایمان اور کامل یقین کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے اندر ایک واضح، نمایاں اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کے لیے جد و جہد شروع کر دی ہے؟ کیا آپ پورے ارادے اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے آقا و مولیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کے لیے خود کو تیار پاتے ہیں؟ یہ سب باتیں آپ کے سوچنے کی ہیں۔اور یہ سب سوال ایسے ہیں، جن کے جواب آپ اپنے اندرونہ پر نظر کرنے سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔خدا کا مسیح اور اس زمانے کا مامور علیہ السلام ہم سے کیا مطالبہ کرتا ہے اور کیسی تبدیلی اپنے اندر لانا چاہتا ہے، یہ وہ امر ہے، جس کے بارے میں ہمیں غور کرنا چاہیے۔کیونکہ اس مطالبے کو پورا کرنے میں ہی ہماری کامیابی اور ہماری فلاح ہے۔اور اپنے نفوس میں تبدیلی لانے کے بعد ہی ہم اس قابل ہو سکتے ہیں کہ آسمان پر امام آخرالزمان کی جماعت میں شامل سمجھے جائیں۔اور تب ہی ہم حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ کہلانے کے حقدار بن سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود ہم سے کیا چاہتے ہیں اور ہمیں کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس سلسلے میں حضور نے اپنی تحریرات میں بارہا ہماری راہنمائی فرمائی ہے۔تبلیغ رسالت میں اسی موضوع پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔وہ ، جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے 609 ہیں، اس سے غرض یہ ہے کہ تاوہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقومی کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے۔وہ پنجوقتہ نماز 454