تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 446 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 446

خلاصہ خطاب فرمودہ 05 مئی 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک میں اتنی عظمت ہے کہ جب کسی میں یہ سیرت جاری ہو جائے تو یہ ساری دنیا پر غالب آتی ہے۔کوئی دوسرا اس پر غالب نہیں آسکتا۔دنیا کو فتح کرنے کا راز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے۔حضور نے طلباء وطالبات کو نصیحت فرمائی کہ اس پیغام کو پلے باندھ کر آپ لوگ جب واپس جائیں گے تو یقینا ایک کامیاب داعی الی اللہ ن سکیں گے۔اور دین اسلام کے غلبہ کے اس انقلاب کو بہت جلد عملی صورت میں ڈھالنے والے بن جائیں گے، جو ہمارا مطلوب مقصود ہے“۔446 مطبوعه روزنامه افضل 09 مئی 1983ء)