تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 445
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خلاصہ خطاب فرمودہ 05 مئی 1983ء آنحضور کے اسوہ پر عمل کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی انقلاب لایا جائے گا خطاب فرمودہ 05 مئی 1983ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے خدام اور لجنات کی تربیتی کلاس کے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے پر اللہ تعالیٰ کے احسانات اور فضلوں کا شکر ادا کیا۔اور طلبہ وطالبات کو اس بنا پر قابل ستائش قرار دیا کہ انہوں نے بہت انہماک اور توجہ سے اس میں حصہ لیا۔حضور نے فرمایا:۔وہ سارے کارکن اور کارکنات، جنہوں نے خدام اور لجنہ کی تربیتی کلاسوں کے انتظام و انصرام میں حصہ لیا، طلبہ وطالبات کی دعاؤں کے مستحق ہیں۔کیونکہ استاد ہمیشہ محسن ہوتا ہے اور احسان کا بدلہ سوائے احسان کے کچھ نہیں ہوسکتا۔فرمایا:۔اس بات کے ذکر سے توجہ لازماً دنیا کے سب سے بڑے محسن کی طرف پھر جاتی ہے۔دنیا کے - سب سے بڑے محسن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جن کے احسانات کا جاری چشمہ قیامت تک کبھی ختم نہ ہوگا۔حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے کبھی غافل نہ رہیں۔حضور نے فرمایا:۔مومن کی زندگی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے تشکیل پاتی ہے“۔حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈال کر دنیا بھر پر آنحضور کے احسانات کی چند نہایت لطیف مثالیں بیان فرما ئیں اور طلبہ وطالبات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اختیار کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ سب لوگ آنحضور کی زندگی کے رنگ میں رنگین ہو جا ئیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ دنیا کو بدل دیں گے۔اور حقیقی انقلاب دنیا میں اسی طریق پر آئے گا۔آنحضرت کی سیرت 445