تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 435
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1983ء اللہ کی رضا کی خاطر ہمارے ڈاکٹر باہر گئے ہیں اور اللہ کی خاطر وہاں کام کر رہے ہیں اور جب اللہ کی رضا کا عصر بیچ میں داخل ہو جاتا ہے تو سارے نتائج کی کایا پلٹ جاتی ہے۔یہ چیز اتنی تفصیل کے ساتھ ہمارے معاملات میں دخل دیتی ہے کہ اگر انسان کھلی آنکھوں کے ساتھ مطالعہ کرے تو اس کے لئے شک کی کوئی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔یہاں تک کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی یہ چیز کار فرما نظر آتی ہے۔مثلاً کھیل کے میدان میں میچ ہو رہا ہے اور احمدی ٹیم کو شکست ہو رہی ہو لیکن وہاں اچانک کا یا پلٹتی ہے، کیوں؟ اس لئے کہ اللہ کی رضا کا عنصر بیچ میں داخل ہو جاتا ہے۔مجھے یاد ہے، ایک دفعہ بٹالہ میں ایک میچ ہو رہا تھا، ایک عیسائی ٹیم کے ساتھ احمدی ٹیم کا بڑے زور کا مقابلہ تھا۔اور وہاں یہ Issue بن گیا کہ دیکھیں، مسلمان جیتے ہیں یا عیسائی ؟ عیسائی ٹیم کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ ہماری ٹیم جو بظاہر کمزور تھی ، وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے چونکہ اسلام کی خاطر ایک فضل کرنا تھا، وہاں یہ بہانہ بن گیا، حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ڈلہوزی سے واپس قادیان جاتے ہوئے وہاں سے گزر ہوا۔آپ کی نظر پڑی کہ ایک جگہ کوئی ہنگامہ سا ہے اور بہت سے احمدی بھی وہاں موجود ہیں۔آپ نے موٹر ٹھہرائی اور دریافت فرمایا کہ کیا ہورہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ حضور ! یہاں تو بڑا سخت مقابلہ ہورہا ہے ، ہماری ٹیم شکست کھا رہی ہے اور یہ مقابلہ گویا اسلام اور عیسائیت کا مقابلہ بن گیا۔ہے، آپ دعا کریں۔چنانچہ حضرت صاحب نے سفر کو ٹال دیا اور آپ وہیں کھڑے ہو گئے اور فرمایا: میں دعا کرتا ہوں۔حضور نے دعا کرائی اور دیکھتے دیکھتے کا یا پلٹ گئی اور احمدی کمزور کھلاڑی بھی مخالف ٹیم کے طاقتور کھلاڑیوں پر غالب آنے لگے۔یہ کیا واقعہ ہوا تھا؟ ان کی جسمانی حالت میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔صرف اللہ کا ایک خاص فضل شامل حال ہوا، جس نے ظاہری مقابلے کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کیا۔پس جب آپ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دیانتداری اختیار کریں گے تو فائدہ تو آپ کو ہی پہنچے گا۔وہاں بھی جیتی تو قادیان کی ٹیم تھی اور فائدہ بظاہر کھلاڑیوں کو پہنچا تھا۔لیکن اللہ کی محبت بھی حاصل ہوگئی۔اس لئے جب اللہ کی رضا شامل ہو جائے گی تو احمدی تاجروں کو ، احمدی صنعت کاروں کو اور احمدی سائنسدانوں کو اور احمدی وکلاء کو اللہ کا پیار نصیب ہو جائے گا۔جب وہ خدا کی رضا کی خاطر اس سے دعائیں مانگتے ہوئے ہر شعبہ کی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے تو خدا کا غیر معمولی فضل ان کے شامل حال ہوگا۔پھر یہ کوشش بھی کرنی ہے کہ پوری سخاوت کے ساتھ اپنے گر اور ہنر جماعت کو پیش کریں۔یہ وہ آخری حصہ ہے، جس کی طرف میں خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں۔تاجروں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ 435