تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 429
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشادات فرمودہ 3 10 اپریل 1983ء انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کے مقابل پر وقف جدید کی کیا پوزیشن ہے؟ لیکن بعد ازاں اعداد و شمار مبیا ہونے میں روکیں پڑگئیں۔تو پھر یہ طریق جاری نہیں رہا۔تو میں سمجھتا ہوں اعداد و شمار سے متعلق صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو بھی چندہ دہندگان کی تعداد کو داخل کر لینا چاہیے۔اس سے توجہ رہے گی کہ کہاں کمزوری ہے اور کہاں اضافے ہو سکتے ہیں۔اب یہ دیکھیں کہ یہ اعداد وشمار کتنے خوش کن ہیں۔صرف روپوؤں کی شکل میں نہیں بلکہ ایک پہلو سے اس سے بھی زیادہ کہ بعض ہمارے کھوئے ہوئے احمدی جو محروم تھے ، وہ اب توجہ دلانے کے نتیجہ میں غیر معمولی زور کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔فیصل آباد میں پہلے تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد 611 تھی ، اب 2266 ہوگئے ہیں۔تو بہت بڑا فرق پڑا ہے۔اس لئے چندہ دہندگان کی تعداد بڑھانی بہت ضروری ہے۔2266 اضافہ ہے، وہ پہلے جو 611 تھے ، وہ اس میں جمع ہوں گے تو یہ ماشاء اللہ اور بھی زیادہ خوش کن ہے یا فیصل آباد کی اور بھی زیادہ تکلیف دہ حالت ہے، دونوں صورتیں ہیں کہ پہلے اس طرح چپ کر کے سوئے بیٹھے تھے کہ اپنے اتنے آدمی ثواب سے ضائع اور محروم کر رہے تھے۔جہاں تک باقی جماعتوں کا تعلق ہے، وہ بھی فکر کریں۔ہر جگہ ایسے لوگ موجود ہوں گے۔لیکن اس تعداد کے بڑھنے کی ایک حد ہے۔یعنی یہ صرف وہ لواحقین ہیں، جو چندہ دہندگان کے ہیں۔جو اپنے فرائض پورے کر رہے ہیں وہ نہیں ہزار کے جتنے لواحقین ہو سکتے ہیں، اتنے ہی ہوں گے۔اس لئے جب تک صدر انجمن احمد یہ آگے قدم نہ بڑھائے اور لازمی چندہ دینے والوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرے، اس وقت تک آپ کی یہ Limitation قائم رہے گی۔پس امید ہے کہ اگلے سال یہ دونوں چیزیں بڑھیں گی تو اللہ تعالیٰ نہایت خوشکن نتیجہ پیدا کر دے گا۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ کیم تا03 اپریل 1983ء) 429