تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 428
ارشادات فرمودہ 103اپریل 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک وضاحت کے ساتھ میں بتا رہا ہوں کہ جو چندہ دے سکتا ہے اور نہیں دے رہا تو وہ عمداً مجرم بن رہا ہے، اس سے طوعی چندہ نہیں لینا۔آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوگی کہ خدا کے فضل سے بالکل اسی طرح پر ہی کام ہورہا ہے۔تحریک جدید کی فہرست کے مطابق جتنے افراد دفتر اول میں شامل تھے، انہیں Trace کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔جن کے ورثاء سے جہاں جہاں بھی ان کے پتے ملے اور رابطہ ہوا تو انہوں نے اس کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے بہت تعاون کیا۔لیکن ایک حصہ ابھی تک ایسا ہے کہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔اس سلسلہ میں، میں نے جو وکیل المال صاحب سے آخری رپورٹ منگوائی تھی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی 5200 میں سے 833 باقی ہیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل سے ایک بڑی تعد ادل بھی گئی اور ان سے رابطہ بھی ہو گیا اور ان کی مالی قربانی کو اس دنیا میں بقا دینے کا انتظام ہو گیا۔800 اور کچھ رہتے تھے، اس سے متعلق میں نے انہیں کہا ہے کہ الفضل میں بھی شائع کرنے کے علاوہ دیگر ذرائع بھی اختیار کریں۔جتنے بھی زیادہ ممکن ہوں شامل ہو جانے چاہئیں۔اس سلسلہ میں انصار سے بھی تعاون لے رہے ہیں“۔ذکر ہوا کے انسپکٹر ان تحریک جدید کے دیگر مطالبات کی طرف توجہ نہیں دلاتے ، اس طرف توجہ ہونی چاہیے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔" نہیں ! یہ انسپکٹر کا کام ہی نہیں ہے۔جو ان کا کام ہی نہیں ، وہ اس طرف توجہ کیوں دیں؟ ان کے جتنے انسپکٹر ہیں، وہ تعداد کے لحاظ سے بمشکل صرف مالی اعداد و شمار سے ہی نیٹ سکتے ہیں۔اس لئے ان کے سپرد یہ کام کیا ہی نہیں گیا۔جس آدمی کے سپر د جو کام کیا گیا ہو، اس کے دائرہ میں رہنا چاہیے۔تحریک جدید اس کام کے لئے مربیان یا نظام جماعت سے کام لے گی۔اس لئے آپ غلط طرف منہ کر کے ایک بات کا انتظار کر رہے ہیں۔اس طرف سے آنی ہی نہیں۔تحریک جدید کے انسپکٹروں کا یہ کام نہیں ہے۔آپ کی یہ بات تو درست ہے کہ تحریک کا فرض ہے کہ وہ اس کے لئے مناسب ذرائع اختیار کرئے“۔یہ جو تجنید والا حصہ ہے، یہ بہت اہم ہے۔اگر چندہ دہندگان کے ساتھ اعداد و شمار بھی ہوا کریں تو اس سے مفید نتائج نکلتے ہیں۔میں جب وقف جدید میں تھا تو ہم ہر سال وقف جدید کے بجٹ میں یہ اعداد و شمار نہ صرف پیش کرتے تھے بلکہ مختلف جہت سے ان کا تجزیہ بھی پیش کیا جاتا تھا کہ کتنے فیصد اضافہ ہے۔تحریک جدید کے چندہ دہندگان کے مقابل پر ضلع وار وقف جدید کی کیا پوزیشن ہے؟ صدر 428