تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 427
ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک فرق نہ ہوتو یہ اچھا نہیں لگتا۔آخر خوشیاں منانا بھی تو انسان کی زندگی کا ایک حصہ ہے۔اس لئے حضرت خليفة المسيح الثالث" سے عرض کیا گیا کہ حضور اتنی سی اجازت دے دیں کہ گرمیوں میں پانی پیش کر دیا۔جائے، سردیوں میں چائے کی پیالی یا پان وغیرہ قسم کی کوئی چیز پیش کر دی جائے۔تو اس پر حضور نے اجازت دے دی تھی اور اس پر عمل درآمد ہوا۔اس لئے جس کام کے کرنے پر حضرت خلیفۃ المسیح کی اجازت ہو، اسے گناہ سمجھنا، بڑی غلطی ہے“۔وو۔آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ اس طرف پہلے ہی توجہ دی جارہی ہے۔تحریک جدید میں با قاعدہ ایک شعبہ اس بات پر دن رات کام کر رہا ہے کہ تمام مشتر کی تاریخ مرتب کی جائے۔اس کے اہم واقعات کو مستقل طور پر احمدیت کی تاریخ میں زندہ رکھنے کا انتظام کیا جائے۔پھر ہر مشن پر مشتمل الگ ایک خوبصورت فولڈر کی شکل میں شائع کیا جائے۔اور نہ صرف اندرون پاکستان استعمال کئے جائیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں ان کے ذریعہ تعارف کروایا جائے۔اس طرح احمدیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور غیر از جماعت لوگوں کو علم ہو گا کہ جماعت کیا کر رہی ہے؟ نیز اس طریق سے اگلی نسل کے بچوں کی تربیت بھی ہو گی۔انہیں یہ احساس ہوگا کہ ہم اس عظیم الشان جماعت سے منسلک ہیں، جواتے عظیم کام اللہ تعالیٰ کے وو 66 فضل سے کر رہی ہے۔میں ایک وضاحت کردوں، ایک دوست نے لکھا تھا کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ جولوگ چندہ عام نہیں دیتے ، فرائض پورے نہیں کرتے ، انہیں نوافل میں بھی شامل نہیں کرنا۔اس سے یہ غلط فہمی پیدا نہ ہو کہ جن لوگوں پر چندہ عام فرض ہی نہیں ہے، انہیں بھی رد کر دیا جائے ، یہ ہرگز مراد نہیں ہے۔مراد یہ ہے کہ جو فرائض میں حصہ نہیں لیتے ، فرائض تو ان پر فرض ہوں گے تو فرائض بنیں گے۔جن پر کوئی فریضہ ہے ہی نہیں، ان کے لئے تو نفل ہی نفل ہے۔اس لئے جو Dependents ہیں چندہ دہندگان کے، جن پر کوئی چندہ عام یا حصہ آمد فرض نہیں بنتا، ان سے آپ چندے لیں بلکہ انہیں ضرور شامل کریں۔اس سے تربیت ہوتی ہے۔اس نسبت سے اس وقت اگر صدر انجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان کی تعداد میں ہزار ہے، جس کے متعلق امید ہے کہ وہ انشاء اللہ اسے پچاس ہزار تک پہنچائیں گے۔تحریک جدید کا اس سے کم از کم دو گنا ہونا چاہیے۔کیونکہ ایک چندہ دہندہ تحریک میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ کم از کم ایک Dependent ہو تو آسانی کے ساتھ ایک لاکھ بن جانا چاہیے۔اور ابھی آپ کی چندہ دہندگان کی تعداد صدرانجمن احمدیہ کے چندہ دہندگان سے کم ہے۔آپ کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ صدر انجمن احمدیہ کی تہیں ہزار ہے۔تو یہ اس 427