تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 405
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1983ء خوفناک وقت سے بیچنے کے لئے ضروری ہے کہ تبلیغ کے کام کو تیز کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1983ء غرض اس طریق پر اگر آپ داعی الی اللہ بنیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر گھر میں انشاء اللہ ایک انقلاب پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہر داعی الی اللہ کو میٹھے پھل عطا فر مائے گا۔اس لئے صبر کریں اور دعائیں کریں اور خدا کی راہ میں دکھ اٹھانے کے باوجو د راضی رہیں اور اپنی شکائتیں لوگوں سے نہ کریں بلکہ اللہ سے کریں وہ کافی ہے۔نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ اس سے بہتر کوئی اور مولیٰ نہیں ہے۔اس کا سہارا آپ کو مل جائے تو کسی اور سہارے کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔اور پھر وہ آپ کا بہترین وکیل ہے۔آپ کے سب جھگڑے وہ اپنے فضل سے طے کروائے گا اور وہ سب سے زیادہ تو کل کے لائق ذات ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے ساری جماعت جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، بہترین رنگ میں داعی الی اللہ بن جائے۔کیونکہ زمانہ کے کتنے تیور بگڑ چکے ہیں، خوفناک ہلاکتیں منہ پھاڑے تیزی کے ساتھ دنیا کی طرف بڑھ رہی ہیں۔یہ وقت گزر گیا تو پھر یہ تو میں آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گی۔آج نفسیاتی لحاظ سے اس سے بہتر اور کوئی وقت نہیں ہے کہ آپ ان کو حق کی طرف بلائیں اور ان کے لئے امن کا انتظام کریں۔ورنہ اگر عالمی مصیبتیں ٹوٹیں تو پیشتر اس کے کہ ہم دنیا کو ہدایت دے سکیں، کہیں بدوں کے ساتھ نیک بھی پس کر نہ رہ جائیں۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس عذاب سے ڈرو، جس میں بدوں کے ساتھ نیک بھی پھر پس جایا کرتے ہیں۔یہ بھی قرآن کریم کا کمال ہے کہ کوئی بھی صورت حال ہو، اس کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے، جسے قرآن کریم بیان نہ کرتا ہو۔نہ چھوٹی بات چھوڑتا ہے، نہ بڑی بات چھوڑتا ہے۔ایسے استثنائی وقت بھی آجایا کرتے ہیں ، جب قومیں غفلت کے نتیجہ میں دنیا کو ہلاک ہونے دیتی ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر بیچ میں تمہارا بھی حصہ ہو گا۔عذاب تو ان کو مل رہا ہو گا لیکن آٹے کے ساتھ گھن پستا ہے۔یہاں تو یہ فرمارہا ہے کہ گھن کے ساتھ آٹا پس جائے گا۔کیونکہ اکثریت تو گھن کی ہے۔405