تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 403
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے حسین سانچے میں ڈھالیں پیغام بر موقع جلسه سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میرے عزیز بھائیو اور بہنو! هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے معلوم کر کے انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ آپ 14 سے 16 فروری 83 ء تک اپنی سالانہ کا نفرنس منعقد کر رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس موقع پر اپنے افضال آپ پر نازل فرمائے اور ان تمام برکات وحسنات کا مورد بنائے ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس موقع کے لئے اپنے رب کریم سے طلب کی ہیں۔میں اس موقع پر آپ کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم وہ لوگ ہیں ، جن کے کندھوں پر اس نے اپنے آخری اور کامل پیغام یعنی مقدس بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری اور جامع ترین پیغام کی اکناف عالم میں تبلیغ واشاعت کی ذمہ داری ڈالی ہے۔اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے ہم جتنی زیادہ کوشش کریں گے، اتنی ہی زیادہ برکات ہمارے اور ہماری نسلوں کے شامل حال ہوں گی۔لیکن اس سلسلہ میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ روئے زمین پر بسنے والے تمام احمدیوں کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ اپنے محبوب ترین آقاسید و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے حسین سانچے میں اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔میرے بھائیو اور بہنو! آیئے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب اسلام کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے اور اسلام کی تبلیغ واشاعت کریں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔403