تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 401
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد شم ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء جواب دے سکیں۔یعنی صاحب علم لوگوں کا، جو کسی خاص فن کے ماہر ہیں، دینی علم کے ماہرین کے ساتھ مل کر ایساد فارع اور جواب تیار کرنا، جو اس فن کے غیر مسلم ماہرین کو بھی قابل قبول ہوا اور دینی نقطہ نگاہ سے بھی کامل ہو۔اس کے لئے بعض جگہ جوڑے بنانے پڑیں گے۔مثلاً آنحضور کے (نعوذ باللہ ) (EPILEPSY) مرگی میں مبتلا ہونے پر جب دشمن حملہ کرتا ہے تو دینی عالم کا کام ہے کہ وہ ان کی روایات کا جائزہ لے اور غلط اور جھوٹی روایات جو لکھنے والے نے اکٹھی کی ہیں، ان پر حملہ کرے۔اور مخالف اسلام ڈاکٹر، جو یتی بحث اٹھاتا ہے تو اس کا جواب دینا، احمدی ڈاکٹر کا کام ہے۔جو اسی کی زبان میں طبتی بحث میں اسے شکست دے۔اس نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو بہت زیادہ کام پھیلا ہوا ہے۔او پس میں تمام دنیا کے اہل علم احمدیوں سے کہتا ہوں کہ جس حد تک ممکن ہو، اپنے وقت کو بچا کر اپنے آپ کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس زمانے میں علمی میدان میں بکثرت اسلامی مجاہدین کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 فروری 1983ء) 401